پاکستان کے مسائل اور ان کا حل
Pakistan problems and solutions
3
3
پاکستان کا قومی کھیل کیا ہونا چاہیے
بنیادی طور پر کھیل کا مقصد صرف تفریح نہیں ہوتا بلکہ اس کے زریعے سے انسان کی جسمانی نشونما کا ہونا ضروری ہے
تاریخی اعتبار سے اگر دیکھا جاے تو جن قوموں نے دنیا میں نام پیدا کیا ان کے کھیل یہ دونوں مقصد پورا کرتے تھے جیسے عربوں میں نیزا بازی گھوڑ سواری تیراندازی اور تلوار بازی شامل ہیں
اب ملک پاکستان کی طرف آتے ہیں جہاں ایک ایسے کھیل کو فروغ دیا جا رہا ہے جو صرف تفریح کا باعث تو ہوسکتا ہے مگر جسمانی نشونما کا باعث نہیں
پاکستان ایک زرعی ملک ہیے اور اس کی زمین کچی ہے یہاں کا فطری کھیل میری نظر میں کشتی ہونا چاہیے کشتی ناصرف ایک موثر کھیل ہے بلکہ ایک بہترین تفریح بھی ہے
مزے کی بات یہ ہے کہ جب ہمارے ملک میں دو آدمیوں میں لڑائ ہوتی ہے تو وہ یہی کھیل کھیلتے ہیں
پاکستان میں تعلیم کا نظام کیسا ہونا چاہیے
اگر آپ تاریخ کا مطالعہ کریں تو اپ جانیں گیں کہ سب سے پہلی تعلیم انسان کو اللہ نے خود فرمائ
اسکے بعد انسان نے یہ تعلیم اپنے تجربے سے سیکھی اور پھر بعد میں آنے والوں میں منتقل کی
لیکن کبھی کسی استاد نے تعلیم دینے کا معاوضہ نہیں لیا
بلکہ اس کو اپنی زمہ داری سمجھتے ہوے اپنا رزق اس کی علاوہ زرائعہ سے پیدا کیا
حضرت امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کپڑے کا کاروبار کرتے تھے اور بہت بڑے استاد بھی تھے
یہی حال دوسرے اساتذہ اکرام کا تھا
تاریخ میں میری ناقص راے میں علم کو بیچنے کا کام انگریزوں کے دور سے شروع ہوا
جس میں چند حضرات کو تعلیم کی ڈگری دے کر پورے نظام کو اغوا کر لیا گیا اب کوئی کتنا ہی قابل کیوں نہ ہو جب تک بہت سارے مالی وسائل نہ ہو مناسب تعلیم حاصل کرنے کا سوچ ہی نہیں سکتا
نتیجہ یہ کہ باقی وسائل کی طرح تعلیم اور علم بھی ایک خاص طبقے تک محدود ہو کر رہ گیا
مزدور کا بچہ آج بھی مناسب تعلیم سے محروم ہے میرا سوال یہ ہے کہ کب تک امیر کا بچہ ہی تمام وسائل پر قا بض رہے گا اور کب غریب کا بچہ بھی لمز LUMS جیسے ادارے سے تعلیم حاصل کر سکے گا
جدید دور کے تقاضوں کے مد نظر انسان کی ضروریات میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہاں آمدنی میں کمی ہوی ہے
اس صورت حال میں انسان کو بعض اوقات قرض لینے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے لیکن یہ قرض کسی ایسے ادارے سے نہیں لینا چاپیے جو آپ کو یہ بتاے کہ آپ نے اپنا گھر کیسے چلانا ہے
چونکہ قرض کی بار بار ضرورت پڑتی ہے اس لیے اعتماد قائم کرنے کے لیے قرض کی بروقت ادائیگی ضروری ہے
پاکستان کے ادب کا آغاز اردو زبان کے ابتدا سے ہوا
اردو کا مطلب ہے لشکر
جب مسلمان ہندوستان میں تشریف لاے تو ان کے لشکر میں مختلف قوموں کے لوگ تھے جن میں ترک عربی فارسی قابل زکر ہیں ان کی زبان اور مزاج بلکل مختلف تھے لیکن اسلام کی آفاقیت نے ان کو ایک مزاج اور ایک زبان مین پرو دیا
کیا اج کا پاکستان یہ دعوا بھی کر سکتا ہے جہاں مختلف مزاج اور زبان کے لوگ آباد ہیں کہ اسلام کی آفاقیت نے آج کے پاکستان کو ایک مزاج اور ایک زبان میں پرو دیا ہے