پاکستان کا کردار دنیا کی سیاست میں
The Role Of Pakistan in World Politics
1
Haroon Tariq
Record Breaker
ایٹمی ملک
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں 4 موسم ہیں
4 طرح کی زمین یعنی جنگل پہاڑ صحرا سمندر ہے
ایک ایسا ملک جو افرادی قوت میں دنیا کے چند بڑے ممالک میں سے ہے
جہاں ایندھن کے بے تحاشا زخائر ہیں
جہاں دنیا کی سب سے جدید ٹکنالوجی یعنی نوکلیر انرجی ہے
آج دنیا کی دوڑ میں سب سے آخر میں کھڑا ہے
آپ وجہ بتا سکتے ہیں
Kohistan
مثبت سوچ
جب جب دنیا میں کس ملک نے ترقی کی ہے اسکے عوام میں ایک چیز مشترک تھی اور وہ تھا اپنی قوم کا درد کہ یہ پیچھے کیوں رہ گی ہے
اللہ کا شکر ہے آج کے پاکستان اور عوام پاکستان بلخصوص نوجوانان پاکستان میں یہ درد بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور وہ ملک اور قوم کے لیے کچھ کرنا کرنا چاہتے ہیں
ضرورت اس وقت ایک مثبت سوچ رکھنے والے رہنما کی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے اور ایک مشترکہ مقصد اور منزل کی طرف عوام کی رہنمائ کرے
کیا آج کے پاکستان میں کوئ ایسا رہنما موجود ہے
Swat
اپنی مدد آپ
دنیا کے جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں چائنا ملیشیا ترکی اور ایران ان چند ممالک میں سے ہیں جہاں انقلاب آیا
اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کا بیڑا اٹھایا اور آج وہ آزادانہ زندگی گزار رہیں ہیں لیکن جو ممالک ترقی کرنے کے لیے دوسرے ممالک کا سہارا لیتے ہیں وہ ساری زندگی بیساکھیوں پر رہتے ہیں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتے اور دوسرا ملک جب چاہے ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھینچ کر ان کو غیر مستحکم کر سکتا ہے اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کو ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنا ہے میں جانتا ہوں ہو ایک بیساکھیوں پر چلنے والا شخص جب اپنے پاؤں پر چلنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ دو تین دفعہ گرتا ہے لیکن گرنا کوئی بری بات نہیں ہے
اصل بات یہ ہے کہ گر کر انسان دوبارہ سنبھل جائے
Bulleh Shah
بڑی سوچ
پاکستان ایک ایسا ملک جہاں غریب آدمی کی سنی جاتی ہے جہاں عورت کو عزت دی جاتی ہے جہاں کمزور کا ہاتھ تھاما جاتا ہے
میری ماں نے ایک دفعہ کہا تھا بیٹا زندگی میں بڑا سوچنا انسان وہیں تک جاتا ہے جہاں تک انسان کی سوچ جاتی ہے
ایک سپاہی تھا پولیس میں اس نے سوچا اس کا بیٹا بڑا ہو کر تھانیدار بنے گا حالانکہ وہ یہ بھی سوچ سکتا تھا کہ اس کا بیٹا سپریٹنڈٹ پولیس لگے لیکن اس نے سوچا ہی نہیں کیا انسان کی سوچ پر کوئ پہرا ہے
آیئں آج مل کر اچھا اچھا سوچتے ہیں
Waris shah
گزارش
پاکستا ن کے حوالے سے کچھ گزارشات کرنی ہیں
1
۔ پاکستان کو اپنا بڑا گھر سمجھیں
2
۔پاکستان کی حکومت اپنے آپ کو گھر کے باپ کی حثیت سے زمہ دار سمجھے
3
۔پاکستان کی عوام بچوں کی طرح گھر کے نظم و ضبط کا خیال رکھے
4
۔ پاکستان جلد از جلد بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرے
5
۔ آپس کے لڑای جھگڑے بند کر دینے ہیں
6
۔باہمی نضاع کی صورت میں ایک قومی ادارہ جیسے پارلیمنٹ ہے اپنا مثبت کردار ادا کرے
7
۔ سب لوگ اپنا خود محاسبہ کریں
Shah Abdul Lateef Bhittai
محنت میں عظمت
انسان کی عظمت محنت میں ہے
بدقسمتی سے پاکستانی قوم کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گی ہے جب اسے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے یہ قرضہ لے لیتی ہے
قرض لینا کوئ بری بات نہیں
ہماری پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی قرض لیا ہے
لیکن یہ واپس کرنے کی نیت سے ہونا چاہیے
اور سود پر قرض لینا تو ویسے ہی حرام ہے
کیا کوئ گھر قرضوں پر بھی چلایا جا سکتا ہے