انقلاب کیوں اور کیسے پاکستان کے مسائل کا واحد حل
Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems
5
5
میری نظر میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو دنیا کا لیڈر بن سکتا ہے اس کے لیے اس کے پاس تمام وسائل بھی موجود ہیں
کمی صرف لیڈر شپ کی ہے
یہ لیڈر شپ کہاں سے آئے گی
آپ اگر ان لوگوں کی تاریخ پڑھیں جنہوں نے اپنے ملکوں میں انقلاب لایا وہ عوام کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے تھے آپ طیب اردگان امام خمینی یا ابراہیم لنکن کی تاریخ پڑھیں سب پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھتے تھے کیونکہ وہ خود مظلوم طبقے سے تعلق رکھتے تھے اسی لیے ان کے مسائل کوصحیح طور پر سمجھتے بھی تھے سونے کا نوالہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے کبھی بھی دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے کا مسئلہ نہیں سمجھ سکتے چونکہ میری نظر میں وہ اس مشکل سے کبھی گزرے ہی نہیں اس لیے وہ اس کو کبھی بھی حل نہیں کر سکیں گے
معاشرہ افراد سے اور افراد ایک فرد سے وجود میں آتے ہیں
اگر معاشرے نے ٹھیک ہونا ہے تو محنت فرد پر ہوگی
فرد کی پیدائش سے موت تک تربیت ہو گی اس کے لیے مناسب تعلم اور تربیت کی ضرورت ہے
اس سلسلے میں پہلی ذمہ داری والدین پر پھر اسکول پر اور پھر حکومت وقت پر آتی ہے ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں والدین خود تربیت یافتہ نہیں اسکولوں کی حالت زار سے آپ مجھ سے بہتر واقف ہیں
حکومت وقت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے عوام کی تربیت ممکن ہے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر عوام کی تعلیم اور تربیت کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے ساتھ ہی ساتھ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی میں سہولت ملنی چاہئے تاکہ کہ وہ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں
انقلاب کی بنیادی ترکیب یا
recipe
کیا ہے
ایک ظالم نظام جو کس مظلوم کو سانس نہیں لینے دیتا
ایک مظلوم عوام جن کا کوئی پرسان حال نہیں اور ایک ایسی لیڈرشپ جو اس ترکیب یا
recipe
کو پکا کر انقلاب لا سکے
الحمدللہ پاکستان میں یہ تینوں چیزیں موجود ہیں
انشاءاللہ آپ جلد دیکھیں گے پاکستان انقلاب
کیا انسان کی ضرورت کے لیے اتنا کافی ہے
کبھی کبھی سوچتا ہوں کتنا چاہیے ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے گھر 2 ، 2 ماہ چولہا نہیں جلتا تھا حضرت ابوبکر حضرت عمر صرف عثمان حضرت علی کے کئی کئی دن فاقوں سے گزر جاتے تھے حضرت ابو ھریرہ مدینے کی گلیوں میں بھوک سے بے ہوش پڑے ہوتے تھے صحابہ کی پوری پوری صف نماز میں بھوک سی گر جاتی تھی
اب ہمارا حال کیا ہے کھانا ضائع ہو رہا ہے پانی ضائع ہو رہا ہے بجلی ضائع ہو رہی ہے
انسان کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے
انسان چاہتا ہے کہ اسے کبھی موت نا آئے
کیا ایسا ممکن ہے
میرا جواب ہے جی ہاں
حاتم طائ آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا عبدالستار ایدھی آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا
آپ کیا چاہتے ہیں
عزت کی زندگی یا ذلت کی موت
جب انسان سچ بولتا ہے تو عزت پاتا ہے بھلے وقتی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے جب جھوٹ بولتا ہے تو ذلت پاتا ہے بھلے وقتی طور پر فائدہ حاصل کر لے