میرا پاکستان
اور اس کا مستقبل
میری نظر میں آپ چند سالوں میں پاکستان کو دنیا کے صفے اول کے ملک کی حیثیت سے دیکھیں گیں
جہاں رنگ و نسل کی تمیز کے بغیر ہر آنے والے مہمان کو خوش آمدید کہا جائے گا
جہاں لوگ خوشحال اور خود کفیل ہوں گے
جہاں بچے بڑے مرد عورت کی برابر عزت ہو گی
اور یہ سب کچھ میں دیکھ رہا ہوں
ایک دن آپ بھی دیکھیں گیں
جب ہم تاریخ میں نظر دوڑاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ بہت ساری تہذیبیں آییں لیکن کسی تہذیب کا نام آج تک عزت سے نہیں لیا جاتا جس نے انسانیت کے لیے کوئی قابل قدر کارنامہ سر انجام دیا ہو
انفرادی سطح پر بہت سے اشخاص کا نام ذہن میں آتا ہے جیسے حضرت عبدل ستار ایدھی رحمت اللہ علیہ
کیا کسی ملک نے بھی یہ عزت حاصل کی
میری نظر میں نہیں
اگر آپ کی نظر میں ہے تو ضرور بتایں
اب جو بات میں کرنے جا رہا ہوں شاید آپ اس بات پر یقین نہ کر پائیں
لیکن جو بات مجھے نظر آ رہی ہے وہی آپ سے گوش گزار کر رہا ہوں
آیندہ چند سالوں میں اپ پاکستان کو دنیا کی تاریخ کی عظیم ترین مملکتوں میں دیکھیں گے
ایک ایسی مملکت جس نے دنیا اور آخرت میں اپنے لیے ایک مقام بنایا
جس کا نام تاریخ انسانیت میں عزت سے لیا جاے گا
ایک ایسا مقام جو آج تک نہ کسی ملک وقوم کے حصے میں آیا نہ آئے گا
میں یہ دیکھ رہا ہوں
ایک دن آپ بھی دیکھیں گے
آج پاکستان جس کشمکش سے گزر رہا ہے صرف ایک انقلاب ہی اس کا راستہ بدل سکتا ہے اور اس گرداب میں پھنسی کشتی کو باہر نکال سکتا ہے
چند سال ترکی بھی اسی طرح کے مسائل میں پھنسا ہوا تھا الیکشن اور ری الیکشن اور پھر الیکشن ہوتے رہیں گے بات آگے نہیں بڑھے گی صرف اور صرف انقلاب اور مکمل نظام حکومت کی تبدیلی ہی ملک کو آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے ورنہ اب تیری پھر میری باری چلتی رہے گی اور ملک اور پستی میں دھنستا جاے گا
جاری ہے