انقلاب کیوں اور کیسے پاکستان کے مسائل کا واحد حل
Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems
12
12
پاکستان ملک غریبوں کا لیکن امیروں نے قبضہ کر رکھا ہے
پاکستان کو چلانے والے غریب لیکن حکومت کرنے والے امیر
پاکستان میں رہنا غریبوں نے ہے لیکن وسائل پر قبضہ امیروں کا
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ کوئی محل غریب کی جھونپڑی گراے بغیر نہیں بنتا
پاکستان ایک ایسا ملک جو بھیڑیوں کی آماجگاہ ہے
کیا واقعی پاکستان بھیڑیوں کی آماجگاہ ہے
جی ہاں میری نظر میں
آپ روزانہ دیکھتے ہیں دل خراش واقعات کیسے بھیڑیے لوگوں کی عزت جان مال لوٹ رہے ہیں
یہ آج سے نہیں 75 سال سے ایسا ہی ہو رہا ہے
جس جنگل میں ایک شیر نہ ہو وہ بھیڑیوں آماجگاہ بن جاتا ہے
آپ حیران ہوں گے
جب بنی اسرائیل نے اللہ کو اپنی عبادات اور معاملات سے منا لیا تو اللہ سے درخواست کی کہ ہمیں ایک امام یا رہنما دے جس کے پیچھے چل کر ہم اپنی سرزمین فلسطین واپس لے سکیں
وہ قوم جس کا کوئی لیڈر یا رہنما نہ ہو وہ کبھی ایک رخ پر چل ہی نہیں سکتی
پاکستان کی سرذمین بک چکی ہے
پاکستان کے لوگ بک چکے ہیں
صرف ایک درد اور احساس رہ گیا ہے
شکر ہے احساس زیاں ابھی باقی ہے
قوموں کی زندگی میں اچھے برے حالات آتے ہیں
لیکن میرے پیارے پاکستان نے کبھی اچھے حالات دیکھے ہی نہیں
اسے یہ بھی پتہ نہیں کہ اچھے حالات کیا ہوتے ہیں
جب پتہ ہی نہیں تو اچھے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیسے کرے گا
پاکستان کا حقیقی مالک کون ہے
ایے آج اس شخصیت کے الفاظ سنتے ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا بانی ہے
'' --- کہ یہ مردہ بے کار نہیں مریں گے - کہ یہ قوم، خدا کے ماتحت، آزادی کا ایک نیا جنم لے گی اور لوگوں کی حکومت، لوگوں کے ذریعے، لوگوں کے لیے، زمین سے ختم نہیں ہوگی" (امریکی صدر ابراہم لنکن، گیٹسبرگ ایڈریس، نومبر 19، 1863) یہ سب سے مشہور تقریروں میں سے ایک ہے --- '''۔
انقلاب امریکہ
(that these dead shall not have died in vain– that this nation, under God, shall have a new birth of freedom and that government of the people, by the people, for the people, shall not perish from the earth” (U.S. President Abraham Lincoln, The Gettysburg Address, November 19, 1863) It is one of the best known speeches )
پاکستان میرا خواب ہے
آپ جانتے ہیں
پاکستان کا مطلب
پاک جگہ
اس کو ناپاک کرنے والے لوگ کون ہیں
وہ کون لوگ ہیں جو اپنا گند پاکستان پر ڈال کر اسے ناپاک کر رہے ہیں
آج 75 سال ہو گئے
ان لوگوں نے سوائے گند ڈالنے کے کچھ نہیں کیا
خود تو یہ اور ان کی اولادیں باہر کے ملکوں میں چلی جاتی ہیں
اس کی تکلیف ہمیں اور ہماری نسلوں کو اٹھانی پڑتی ہے
جب ایران میں انقلاب آیا تو شاہ ایران کو سر چھپانے کی جگہ اس کے باپ نے ایران سے باہر دے دی تھی جہاں ایک چھوٹے سے گھر میں کسمپرسی کے عالم میں اس کی موت ہوئی
پاکستان کے اپنے اصول ہیں
باقی دنیا میں جب کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے خلاف پرچہ
FIR
کاٹی جاتی ہے
پاکستان میں جو جرم کرتا ہے وہ پولیس کو رشوت دے کر مظلوم کے خلاف ہی پرچہ بھی کٹوا دیتا ہے
آپ حیران ہوں گے
عارف والہ میں میرے ایک دوست نے 10 لاکھ روپے کے عوض ایک پرانا مکان خریدا اور قبضہ بھی لے لیا
اگلے دن جب وہ کام پر گیا
تو پہلے مالک نے تالا توڑ کر گھر پر قبضہ کر لیا
اسی دن عدالت جا کر حکم التوا
stay order
بھی لے لیا
ساتھ ہی ساتھ 15 پر کال کر کے اس کو گرفتار بھی کرا دیا
یہ سب کچھ جو ہوا سو ہوا
مقامی ایس ایچ او نے ان تمام محلے کے حضرات کے خلاف بھی پرچہ کاٹ دیا جو اس کی گواہی دینے گئے
وہ تو میں بھی گیا لیکن جب میں نے ڈی پی او اور پی ایم اے کی دھمکی دی تو جان بخشی ہوی ورنہ فدوی اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھا ہوتا