انقلاب کیوں اور کیسے  پاکستان کے مسائل کا واحد حل 

Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems

9

Amir Aziz

Doctor


پاکستان  ایک ایسا  ملک جس کا کوئی والی وارث نہیں 

پاکستان  ایک ایسا  ملک جس کا کوئی والی وارث نہیں  

 

 کیا پاکستان  کا کبھی کوئی والی وارث نہیں بنے گا  

 

 پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی کیونکہ  ہم نے ماضی  سے کوئی سبق ہی نہیں سیکھا 

 

 جب دوسرے ممالک پانی کے آگے بند باندھ رہے  تھے ہم  لوگ اپنی جائیدادیں سویزرلینڈ کے بینکوں میں بھر رہے ہیں  

 

 جب  وہ سیلاب  کی تباہ کاریوں  سے بچنے کے  لیے منصوبہ بندی  کر رہے  تھے ہم  اپنا ووٹ بینک بھرنے کے  لیے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہو کر  تصویریں کھینچوا رہے تھے  

 

 آخر کب  تک ہماری جاھل عوام  ان چوروں لٹیروں اور ملک دشمن عناصر  کے ہاتھوں میں کھیلتی رہی گی 

 

کب تک  ہم اپنے مسائل کے حل کے  لیے امریکہ برطانیہ اور  آئی ایم ایف سے قرضے اور  امدادیں طلب کرتے رہیں گے 

 

 آخر کب ہم بھیک مانگنے کی روش چھوڑیں گے اور اپنے قدموں پر چلنا سیکھیں گے   


پاکستان ایک ایسا ملک 


پاکستان ایک ایسا ملک جو ترقی کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے 

 

پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جو ترقی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کر رہے  

  

 وہ کون سے عوامل ہیں جو بہترین صلاحیتوں کے مالک اس ملک کو ترقی کرنے سے روک رہے ہیں 

 

عوام نہیں 

 

حکمران نہیں 

 

وسائل نہیں 

 

پھر کیا ایسی چیز ہے کہ جو پاکستان کو ترقی کرنے سے روک رہی ہے 

 

میری نظر میں لیڈر شپ کا فقدان  

پاکستان میں ایک بھی ایسا لیڈر یا رہنما نہیں ہے جو قوم کی متفرق اور منفرد بہترین صلاحیتوں کو مربوط کر کے ایک سمت میں لے جاے اور پاکستان کو دنیا کا صفحہ اول کا ترقی یافتہ اور زمہ دارانہ صلاحیتوں کا ملک بنا دے جو ناصرف اپنے عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دے بلکہ دنیا کے دوسرے ان ممالک کو بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے جو پاکستان ہی کی طرح مشکل اور نامساعد حالات کا شکار ہیں 

Sunflower Oil

Oil


پاکستان میرا وطن میرا گھر

 

پاکستان میرا وطن میرا گھر  

 

کیا واقعی پاکستان میرا وطن میرا گھر ہے 

 

اگر واقعی پاکستان میرا گھر میرا وطن ہے پھر میں اپنے ہی گھر میں رہنے کا کرایہ کیوں دیتا ہوں 

 

 جب قربانی دینے کا وقت آتا ہے جیسا کا آج 6 ستمبر ہے جو کے اپنے اندر قربانیوں کی لازوال داستان رکھتا ہے  

 

تب مجھے کہا جاتا ہے کہ وطن کی مٹی گواہ رہنا اور جب ایک کمرے کی چھت ڈالنے کی باری آتی ہے تو مجھے کہا جاتا ہے کہ پہلے سود پر قرض لے کر زمین خریدو پھر اور سود پر ایک کمرہ بناؤ پھر ساری عمر اس سود کو اصل ذر کے ساتھ ادا کرتے رہو 

 

 آج سے نصف صدی قبل میرے باپ نے 4 مرلے کا گھر بنانے کے لیے سود پر بینک سے قرضہ لیا تھا جو ان کی وفات 2001 تک ادا نہ ہو سکا آج مجھے بھی یہی سود پر قرضہ دیا جا رہا ہے جو میری وفات تک ادا نہ ہو سکے گا  

 

وطن کی مٹی گواہ رہنا 

Raza Saqib

Islamic scholar


پاکستان ایک انقلاب ایک معجزہ 

پاکستان ایک انقلاب ایک معجزہ 

 

کیا پاکستان ایک انقلاب اور معجزہ ہے 

 

جی ہاں پاکستان جن حالات میں وجود پذیر ہوا یہ کسی انقلاب اور معجزہ سے کم نہیں  

 

بانی پاکستان حضرت محمد علی جناح اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے حضرت محمد علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ انقلابی سوچ کے حامل تھے یہ ان کی انقلابی سوچ، انتھک محنت اور پرخلوص نیت کا کمال تھا کہ پاکستان وجود میں آیا ورنہ تو انگریز سامراج اور ہندو بنیا پاکستان کے مخالف تھے ہی، خود مسلمانوں میں ایسے ناسمجھ اشخاص کی ایک بہت بڑی جماعت پاکستان کے وجود کے ہی خلاف تھی لیکن غریب اور مظلوم عوام کی سنی جانی تھی مشیت الھی کے تحت پاکستان معجزانہ طور پر وجود میں آ گیا 

 

آپ جانتے ہیں معجزے کبھی تاریخ میں بھولے نہیں جاتے  

 

مجھے امید ہے پاکستان معجزہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جاے گا اور تاریخ انسانیت میں وہ انسانی ہمدردی، عالمی بھائی چارے، رواداری، غریب پروری اور محبت فاتح عالم کے طور پر ایسی عزت اور شہرت حاصل کرے گا جس کی نذیر پہلے بھی تاریخ میں نہیں ملے گی اور آیندہ بھی کوئی ملک ایسی مثال قائم نہ کر سکے گا 

 

آپ شاید میری باتوں کو دیوانے کا خواب سمجھیں گے  

 

لیکن یہ فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا ہے  


کیا پاکستان ایک غریب ملک ہے 

کیا پاکستان ایک غریب ملک ہے 

  

اگر پاکستان ایک غریب ملک ہے تو اس کے پاس ایٹمی توانائی کیوں ہے اس کے پاس سوات جیسے سیرو تفریح کے لیے مشہور علاقے کیوں ہیں اس کے پاس سونے کے ریکوڑک جیسے وسیع ذخائر کیوں ہے اس کے پاس دنیا کی بہترین لیبر جیسے ساری دنیا ورکوحلکس یعنی ایسے لوگ جو ہر وقت کام میں ڈوبے رہتے ہیں کیوں ہے 

 

جب یہ سب کچھ ہے تو ہم غریب کیوں ہیں 

 

کون ہے جو ہمیں احساس دلا رہا ہے کہ ہم غریب ہےکیا ہم بھکاری ہیں کیا اللہ نے ہمیں ہاتھ پاؤں نہیں دیے 

Olive

Oil


کیا پاکستان میرا ملک میرا وطن ہے 


کیا پاکستان میرا ملک میرا وطن ہے 

  

پاکستان میرا ملک میرا وطن  

 

پاکستان اگر میرا ملک  ہے تو  مجھے اس میں انصاف کیوں نہیں ملتا کیوں  مجھے باہر کے ملک جانا پڑ رہا  ہے روزی کمانے کے  لئے اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  

 

مجھے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک کیوں بھیجنا پڑ رہا ہے 

 

 مجھے اچھے علاج معالجے کے لیے دوسرے ملکوں میں کیوں جانا پڑ رہا ہے  

 

 کیا میرے ملک میں وسائل کی کمی ہے آنکھوں کے شعبے میں تقریبا جو مشین اس وقت امریکہ میں موجود ہے ہے وہی مشین میرے پاس اس وقت عارف والہ میں موجود ہے جو آنکھ میں مصنوعی شیشہ امریکہ میں ڈالا جاتا ہے وہی میں پاکستان میں ڈالتا ہوں جب ایک شعبے میں یہ سب کچھ ہو سکتا ہے تو باقی شعبوں  میں مجھے کیوں باہر جانا پڑتا ہے لوگ باہر کے ملکوں سے آ کر مجھ سے پاکستان میں آنکھوں کے آپریشن کروا کے جاسکتے ہیں تو باقی شعبوں میں باہر کے لوگ  یہاں آکر علاج کیوں نہیں کرا سکتے ہیں