انقلاب کیوں اور کیسے پاکستان کے مسائل کا واحد حل
Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems
6
6
آپ کی نظر میں ہمیں کیا کرنا چاہیے کہ پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ترین ملک شمار ہو
میری نظر میں موجودہ گلا سڑا نظام پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے یہ نظام کیسے ٹھیک ہو گا اس سلسلے میں 75 سال سے کئی کوششیں کی گئی مگر سب میں ناکامی ہوئی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں کشتی ڈوب رہی ہے اور ملاح بک چکا ہے بچانے کی کوئی سبیل نہیں
اس نظام کو ڈوبنے دیں
ملک بچا لیں
جو انسان صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے میری نظر میں انسان کہلانے کا حق دار نہیں
انسان انسانیت سے ہے
انسان احساس سے ہے
انسان درد دل سے ہے
میں
میرا
میری
میرے
سب اپنے ہاتھوں سے مٹی میں دفن کر کے آئیں گے
یہ
وہ
آپ
ساری زندگی آپ کو دعائیں دیں گے
کیا کھانا ہر انسان کی بنیادی ضرورت نہیں جب زمین ایک ہے تو کھانا ایک کیوں نہیں
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں کھانے پینے کی چیزوں کی بہتات ہے ہر سال کروڑوں روپے کا کھانا ضائع کیا جاتا ہے
امیروں کو جو کھانا ملتا ہے اسے وہ خوب ضائع کرتے ہیں لیکن غریبوں کو مناسب کھانا ہی نہیں ملتا اس کی واحد وجہ کھانے کی تقسیم میں عدم توازن ہے
جب میں بازار سے ہزاروں روپے کی ہر مہینے اشیاء خورد نوش grocery خرید کر اپنا فریج اور کچن کی الماریاں بھر لیتا ہوں تو انہیں اشیاء کی قیمت آسمان پر اور غریب کی قوت خرید سے باہر چلی جاتی ہے
اس کا واحد حل اشیاء خورد و نوش کی مساوی تقسیم
rationing
ہونی چاہیے
کیا آپ کے خیال میں ہم خوش ہیں
میری نظر میں انسان تب تک خوش نہیں ہو سکتا جب تک وہ دوسروں کو خوش نہ کرے میری خوشی کے اسباب کیا ہیں کھانا نماز گھر بچے عبادت وغیرہ
ان سے جو خوشی ملتی ہے وہ محدود ہے لیکن دنیا میں جو مخلوق خدا ہے وہ لا محدود ہے آپ صرف اپنی ذات تک محدود رہے تو محدود سی خوشی کے ساتھ جینا پڑے گا اگر اپنی ذات سے باہر نکل کر سوچیں گے تو لا محدود خوشی کے مالک بن جائیں گے
عزت جان مال اولاد کا تحفظ کیا میری ذمہ داری ہے
جی ہاں کسی حد تک مگر حقیقی ذمہ داری ریاست کی ہے
امریکی ریاست اپنے شہریوں کو تاکید کرتی ہے کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا تو ہمارے حفاظتی ادارے 5 سے 7 منٹ میں پہنچیں گے اس دوران جو بھی ہو گا اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں
لیکن میرے پیارے پاکستان میں جہاں ہر غنڈے کے پاس غیر لائسنس یافتہ اسلحہ ہے ایک شریف شہری کو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پر بھی تنگ اور پریشان کیا جاتا ہے
اس سلسلے میں آپ کو ایک دلچسپ بات سناتا ہوں آج کل جب میں باہر جاتا ہوں تو میرے ہاتھ میں سیر کے لیے جو
walking stick
ڈنڈہ استعمال ہوتا ہے ویسا تو نہیں البتہ ملتا جلتا اسی لمبائی کا ایک دیسی ڈنڈہ ہوتا ہے تا کہ سیر کے دوران اگر کوئی کتا یا کوئی اور پیچھے لگ جائے تو اس کے ذریعے اپنی حفاظت کر سکوں
آپ حیران ہوں گے پولیس والے، عوام اور ریاستی ادارے مجھے ایسے دیکھتے ہیں جیسے میں نے اپنے ہاتھ میں اے کے 47 بندوق پکڑی ہوئی ہے
میرا پاکستان دنیا میں میرا واحد گھر
جب میرے استاد پیرو مرشد مربی آقا حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو مکہ چھوڑنا پڑا
تو آپ نے جاتے ہوئے مکہ کی طرف منہ کر کے کہا اے مکہ مجھے تجھ سے محبت ہے اگر میری قوم مجھے مجبور نہ کرتی تو کبھی تجھے نہ چھوڑتا
حدیث کے الفاظ کا مفہوم ہے کہ عربوں کو برا مت کہنا کیونکہ میں عربی ہوں
وطن سے محبت میرے آقا کی سنت ہے اور اس سنت پر کون کون عمل کرے گا