asher

عاشر عظیم (انگریزی: Ashir Azeem) ، پیدائش 1962ء ،عمر60–61 پاکستانی ن‍ژاد کینیڈین شہری ہیں جو پاکستان میں اپنے مشہور ڈرامادھواں سے پہچانے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ایک فلم اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر ، اداکار ، مصنف اور سابق سول سروسزسرونٹ کے طور پر بھی جانے جاتے ہيں .[2]دلچسپ بات یہ کہ عاشر عظیم نے صرف ایک ڈرامے ہی کی ہدایات دی ہیں ۔ البتہ حال ہی میں انہوں نے ایک فلم مالک (فلم) بھی پروڈیوس کی ۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر

عاشر عظیم 1962ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔ مذہبی لحاظ سے وہ ایک عیسائی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ایئر ناٹیکل انجیئنرنگ کی تعلیم 1984ء میں پاکستان ایئر فورس کالج آف ایرو ناٹیکل انجیئرنگ سے مکمل کی ۔ 1984-1986میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی سے بی بی اے کیا .[3] 1988ء میں سینٹرل سپیریئر سروسز شمولیت اختیار کی۔اسی ملازمت کے دوران انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایڈوینچر ڈراما لکھا اور اسے تیار کیا جسے پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ سینٹر پر آن ائیر کیا ۔.[4] دھواں عوامی مقبولیت کی انتہا پر تھا ۔ جس کے بعد انہوں نے ایک ٹیلی پلے این ٹی ایم (یا پی ٹی وی چینل تھری) پر بھی کیا جو اتنا ہٹ نہيں ہوا ۔ .2015ء میں انہوں نے ملک کے سیاسی حالات پر فلم بنانے کا اعلان کیا (2016 فلم)|مالک]].[5][6] عاشر نے حسن رانا کی ایک فلم یلغار میں بھی کام کیا ۔[7]

سول سروس

ڈراما ساز اور اداکار ہونے کے علاوہ ان کی ایک پہچان سول سروس بھی ہے ۔ انہوں نے ایف بی آر میں خدمات انجام دیتے ہوئے اس ادارے میں کئی مثبت تبدیلیاں کیں۔

."[8] [9]

ذاتی زندگی

وہ ایک رومن کیتھولک عیسائی ہیں اور ان کی بیوی کا نام بشری عظیم ہے ۔ ان کے دو بچے ہیں اور فی الحال وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈہ میں مقیم ہیں ۔

عاشر عظیم - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا (wikipedia.org)