پاکستان کی تعمیر نو 

ReMaking of Pakistan

7

National Scholar

Anwar Masood


ظاہر اور باطن


انسانی ترقی کا راز اس کے ظاہر اور باطن کو بہتر کرنے میں ہے


۔ انسان ظاہری ترقی کر بھی لے اور باطنی منزلیں نہ طے کرے تو وہ اس بہروپیے کی طرح ہوتا ہے جو بادشاہ سے انعام لینے کے لالچ میں ایک نیک بزرگ کا روپ دھار لیتا ہے اور جب بادشاہ اس کے پاس حاضر ہوتا ہے تو وہ بادشاہ کے تحائف کو ٹھوکر مار دیتا ہے یہ کہ کر کہ اسے دنیا نہیں چاہیے مگر کچھ دیر بعد ہی بادشاہ کے دربار میں حاضر ہو کر انعام طلب کرتا ہے جب بادشاہ پوچھتا ہے کہ جب بادشاہ خود اس کے پاس چل کر گیا تھا تب اس نے انعام کیوں نہیں لیا تو بہروپیا جواب دیتا ہے کہ اس وقت وہ بزرگ کی شکل میں تھا اور اگر وہ اس وقت مال لے لیتا تو وہ اس کے عہدے اور منصب کے خلاف ہوتا 

اسی طرح اگر باطن کو تو بہتر بنا لیا جاے اور ظاہر کو نہ بنایا جاے تو اس کی حالت اس شخص جیسی ہو گی جو شکل سے تو سپاہی نہ لگتا ہو لیکن ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کی کوشش میں لگا ہو 


اب بتایں کیا پاکستانی قوم اپنے ظاہر اور باطن دونوں کو بہتر بنا رہی 

National Scholar

Aftab Iqbal


کلمہ بنیاد


کلمہ لا الہ الااللہ اس چیز کی بنیاد بناتا ہے کہ ہر خیر اور شر اللہ کی طرف سے ہے 


اللہ ہی عزت دیتا ہے اللہ ہی ذلت دیتا ہے روزی کا مالک بھی اللہ ہی ہے آگر انسان اپنے حالات بہتر کرنا چاہتا ہے تو اسے اللہ ہی طرف رجوع کرنا ہو گا اسی طرح اگر ایک قوم اپنے حالات بہتر کرنا چاہتی ہے تو اسے بھی اللہ ہی طرف رجوع کرنا ہو گا


 کیا پاکستان کی عوام اللہ کی طرف رجوع کرنے کے لیے تیار ہے  

Pakistan Martyr

Muhammad Shair


ترقی اور لالچ


انسان لالچی ہے اور اس کی طبیعت میں یہ لالچ اللہ نے رکھا ہے


 اگر انسان میں لالچ کا مادہ نہ ہو تو یہ کبھی اپنی جگہ سے حرکت نہیں کرتا اسی طرح انسان ڈرتا ہے اور اس میں یہ ڈر اللہ نے رکھا ہے 

اب اگر انسان کا یہ لالچ اور ڈر اللہ سے ہو تو یہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتا


کیا  پاکستان کی قوم اس لاہیہ عمل پر چلنے کے لیے تیار ہے

 National Scholar

Khalid Masood


انسان کا رجحان

قدرتی طور پر انسان کا رجحان اللہ کی طرف ہوتا ہے لیکن اس کا ماحول اسے دنیا کی طرف موڑ دیتا ہے انسان اپنے ماحول کا محتاج ہوتا ہے انسان سرد ماحول میں بیٹھ کر سردی سے پرہیز نہیں کر سکتا اسی طرح گرم ماحول میں بیٹھ انسان گرمی سے پرہیز نہیں کر سکتا ایک نمازی دوست انسان کو نمازی اور ایک بدکردار انسان کو بدکردار بنا دیتا ہے انسان قیامت کے دن اسی شخص  کے ساتھ ہو گا جس کے ساتھ دوستی رکھے گا قیامت میں ایک شخص آئے گا اور کہے گے کاش میں نے فلانے کو اپنا دوست نہ بنایا ہوتا نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے انسان کا خاتمہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہو گا


 کیا پاکستانی قوم اپنا ماحول تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے

National Politician

Nazimudin


مربی اور محسن

انسان کی زندگی بہت سارے مشکل لمحات آتے ہیں اور ہر اس لمحے اسے ایک مربی اور محسن کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کو گرنے کے بعد کھڑا ہونے میں مدد دے اسی طرح قوموں کی زندگی میں بھی ایسے کٹھن لمحات آتے ہیں جب اسے ایک مربی اور محسن کی ضرورت ہوتی ہے


کیا پاکستان کو بھی اللہ ایسا کوئی مربی اور محسن دے گا

National Politician

Mujeeb Ur Rahman


بڑی سوچ


انسان کی ترقی اس کی سوچ تک ہوتی ہے 


انسان وہاں تک جاتا ہے جہاں تک اس کی سوچ ہوتی ہے 


کیا پاکستان کی عوام بڑا سوچنے کے لیے تیار ہے