پاکستان کا کردار دنیا کی سیاست میں

The Role Of Pakistan in World Politics

1

Haroon Tariq

Record Breaker


ایٹمی ملک


پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں 4 موسم ہیں


4 طرح کی زمین یعنی جنگل پہاڑ صحرا سمندر ہے

ایک ایسا ملک جو افرادی قوت میں دنیا کے چند بڑے ممالک میں سے ہے

جہاں ایندھن کے بے تحاشا زخائر ہیں

جہاں دنیا کی سب سے جدید ٹکنالوجی یعنی نوکلیر انرجی ہے 

آج دنیا کی دوڑ  میں سب سے آخر میں کھڑا ہے


آپ وجہ بتا سکتے ہیں

Kohistan


 مثبت سوچ 


جب جب دنیا میں کس ملک نے ترقی کی ہے اسکے عوام میں ایک چیز مشترک تھی اور وہ تھا اپنی قوم کا درد کہ یہ پیچھے کیوں رہ گی ہے 


اللہ کا شکر ہے آج کے پاکستان اور عوام پاکستان بلخصوص نوجوانان پاکستان میں یہ درد بہت زیادہ پایا جاتا ہے اور وہ ملک اور قوم کے لیے کچھ کرنا کرنا چاہتے ہیں


ضرورت اس وقت ایک مثبت سوچ رکھنے والے رہنما کی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلے اور ایک مشترکہ مقصد اور منزل کی طرف عوام کی رہنمائ کرے


کیا آج کے پاکستان میں کوئ ایسا رہنما  موجود ہے

Swat


اپنی مدد آپ 


دنیا کے جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں چائنا ملیشیا ترکی اور ایران ان چند ممالک میں سے  ہیں جہاں انقلاب آیا


  اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ملک کا بیڑا اٹھایا  اور آج وہ آزادانہ زندگی گزار رہیں ہیں لیکن جو ممالک ترقی کرنے کے لیے دوسرے ممالک کا سہارا لیتے ہیں وہ ساری زندگی بیساکھیوں پر رہتے ہیں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتے  اور دوسرا ملک جب چاہے ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھینچ کر ان کو غیر مستحکم کر سکتا  ہے اگر پاکستان نے ترقی کرنی  ہے تو پاکستان کو ایک انقلاب کی ضرورت  ہے اور پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنا ہے میں جانتا ہوں ہو ایک  بیساکھیوں پر چلنے والا شخص جب اپنے پاؤں پر چلنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ دو تین دفعہ گرتا ہے لیکن گرنا کوئی بری بات نہیں ہے 


اصل بات یہ ہے کہ گر کر انسان دوبارہ سنبھل جائے 

Bulleh Shah


بڑی سوچ


پاکستان ایک ایسا ملک جہاں غریب آدمی کی سنی جاتی ہے  جہاں عورت کو عزت دی جاتی ہے جہاں کمزور کا ہاتھ تھاما جاتا ہے 


میری ماں نے ایک دفعہ کہا تھا بیٹا زندگی میں بڑا سوچنا  انسان وہیں تک جاتا ہے جہاں تک انسان کی سوچ جاتی ہے 


ایک سپاہی تھا پولیس میں اس نے سوچا اس کا بیٹا بڑا ہو کر تھانیدار بنے گا حالانکہ وہ یہ بھی سوچ سکتا تھا کہ اس کا بیٹا سپریٹنڈٹ پولیس لگے لیکن اس نے سوچا ہی نہیں  کیا انسان کی سوچ پر کوئ پہرا ہے  


آیئں آج مل کر اچھا اچھا سوچتے ہیں 

Waris shah


   گزارش


پاکستا ن کے حوالے سے کچھ گزارشات کرنی ہیں 


1

۔ پاکستان کو اپنا بڑا گھر سمجھیں

2

۔پاکستان کی حکومت اپنے آپ کو گھر کے باپ کی حثیت سے زمہ دار سمجھے 

3

۔پاکستان کی عوام بچوں کی طرح گھر کے نظم و ضبط کا خیال رکھے 

4

۔ پاکستان جلد از جلد بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرے 

5

۔ آپس کے لڑای جھگڑے بند کر دینے ہیں 

6

۔باہمی نضاع کی صورت میں ایک قومی ادارہ جیسے پارلیمنٹ ہے اپنا مثبت کردار ادا کرے 

7

۔ سب لوگ اپنا خود محاسبہ کریں

Shah Abdul Lateef Bhittai


محنت میں عظمت 


انسان کی عظمت محنت میں ہے


بدقسمتی سے پاکستانی قوم کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گی ہے  جب اسے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے یہ قرضہ لے لیتی ہے


قرض لینا کوئ بری بات نہیں

ہماری پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی قرض لیا ہے


لیکن یہ واپس کرنے کی نیت سے ہونا چاہیے

اور سود پر قرض لینا تو ویسے ہی حرام ہے


کیا کوئ گھر قرضوں پر بھی چلایا جا سکتا ہے