پاکستان کا حال اور مستقبل

Pakistan present and future


Mohsin Naqwi


ادائیگی قرض 


جدید دور کے تقاضوں کے مد نظر انسان کی ضروریات میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہاں آمدنی میں کمی ہوی ہے 


اس صورت حال میں انسان کو بعض اوقات قرض لینے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے لیکن یہ قرض کسی ایسے ادارے سے نہیں لینا چاپیے جو آپ کو یہ بتاے کہ آپ نے اپنا گھر کیسے چلانا ہے 


چونکہ قرض کی بار بار ضرورت پڑتی ہے اس لیے اعتماد قائم کرنے کے لیے قرض کی بروقت ادائیگی ضروری ہے 

Allama Mashriqi


ترقی اور ہجرت


اگر دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں

تو معلوم ہو گا


کہ جن قوموں نے ترقی کی

ان کے اندر ایک چیز مشترک تھی اور وہ گھر بار کو چھوڑنا

آپ میری بات سے یقینا اختلاف کریں گے

لیکن کیا اگر عرب اپنا گھر بار نہ چھوڑتے تو آج پاکستان میں مسلمانوں کا وجود ممکن تھا

یہی حال باقی اقوام کا ہے

اب چلتے ہیں اپنے پیارے پاکستان کی طرف

جہاں ہر انسان اپنی زندگی میں مگن ہے

جہاں انفرادی سوچ تو پوری ہے کوئی قومی یا بین الاقوامی سوچ کا تصور ہی نہیں

میرے ایک نہایت محترم استاد  پروفیسر عمران اکرم صحاف انچارج شعبہ امراض چشم نے فرمایا تھا

کہ

انگریز ماوں نے اپنے بچوں کی قربانی دی

تو دنیا پر انگلستان کا پرچم لہرایا


کیا آج کی پاکستانی مائیں یہ قربانی دینے کے لیے تیار ہیں

Uch Sharif


روحانی ترقی


اج کے دور میں انسان کو ترقی کرنے کے لیے جہاں جسمانی ترقی کی ضرورت ہے وہاں روحانی ترقی کی بھی ضرورت ہے


جسمانی ترقی کے لیے جگہ جگہ جسمانی ورزش کے ادارے یعنی جم بنے ہوئے ہیں

لیکن روحانی ترقی کے ادارے موجود نہیں 

تاریخی اعتبار سے پاکستان جس جگہ واقعہ ہے وہاں کے لوگ خانقاہوں کی طرف رجوع کرتے تھے

جہاں اپنی ناشکری کی وجہ سے پاکستانی عوام نے اور نعمتوں کو کھویا

خانقاہوں کو بھی کھویا


اگر آج پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو اسے جسمانی نشونما کے ساتھ روحانی نشونما کی طرف بھی توجہ دینی ہو گی

Abdul Qadeer

Atomic Scientist


اصل خطرہ


تاریخ کے اعتبار سے پاکستان ایک ایسے خطے میں واقعہ ہے جہاں وسائل کی بہتات ہے


اور جو پانی اور خوراک کے اعتبار سے خود کفیل ہے 

یہ بات تو آپ کو معلوم ہے کہ تیسری جنگ عظیم پانی اور خوراک پر ہو گی

لیکن کیا آپ کو یہ احساس ہے کہ جب ان بڑی بڑی طاقتوں کو جو اس وقت دنیا پر راج کر رہی ہیں پانی اور کھانے کے لیئے نہیں ملے گا تو وہ کیا کریں گیں

زرا سوچیں اگر آپ کو کھانا اور پانی نہ ملے اور آپ کے ہاتھ میں بندوق بھی ہو تو آپ کیا کریں گے

آپ یقینا بندوق کا استعمال کریں گے اور اپنی ضرورت کو ہر حال میں پورا کریں گے

اب چلتے ہیں ملک پاکستان کی طرف جہاں تاحد نگاہ کھیت ہی کھیت ہیں اور تازہ پانی کے بے تحاشہ  وسائل ہیں

کیا پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ ان بڑی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کر سکے

نتیجہ یہ

ہے کہ ہر آنے والے وقت کے ساتھ پاکستان اور زیادہ غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے

اب اس کا واحد حل یہ ہے کہ اللہ پاکستان کو ایک ایسا رہنما دے جو ان مسائل کا ادراک رکھتا ہو اور آنے والے ان نامسائد حالات کے لیئے ملک اور قوم کو تیار کرے

Shahid Masood

Scholar


اصل حفاظت


انسانی تاریخ میں آج تک ایسا ملک نہیں آیا جو اللہ کے نام  پر بنا ہو


اللہ بڑے غیور ہیں جو ملک اللہ کے نام پر بنا ہو

اللہ اس کو ضرور عزت دیں گے

یہ میرا یقین ہے

موسی علیہ سلام کے آنے کے بعد قوم موسی نے شکوہ کیا

کہ اے موسی تیرے آنے کے بعد بھی وہی حالات ہیں جو تیرے آنے سے پہلے تھے

تو موسی علیہ سلام نے فرمایا ابھی تم نماز قائم کرو اور اللہ کے فرائض پورے کرو ایک وقت آئے گا جب اللہ تمہیں دنیا پر حکومت دے گا پھر اللہ تمہیں آزماے گا اور دیکھے گا کہ تم کیا عمل کرتے ہو

آج اللہ پاکستانی قوم کو مصیبت میں رکھ کر آزما رہا ہے ایک دن اللہ اسے حکومت دے کر آزماے گا

Allama Tahir Ul Qadri

Scholar


پاکستان  کے وسائل


میں نے لاہور سے کراچی کا سفر ریلوے ٹرین پر کیا

میں نے تا حد نگاہ سواے کھیتوں کے کچھ نہیں دیکھا


ماسواے چند گنتی کے شہروں کے ساری زمین کھیتوں سے لدی پھدی نظر آی

لیکن میرا کسان آج بھی بینادی سہولیات سے محروم ہے

لاہور سے کراچی تک ساری زمیں خالی پڑی ہے لیکن میرا مزدور آج بھی اپنا گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا

ایسا کیوں ہے


اس کا جواب میں نہیں آپ دیں گے