تحریک بقائے پاکستان اور تحریک آزادی پاکستان کے وجود کی ضرورت

The need for the existence of Tehreek-e-Baqa’i Pakistan and Tehreek-e-Azadi Pakistan

1

National Figure

Nawabzada Nasrullah Khan


خوش حال پاکستان


ایک خوش حال پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے 


اگر گھر خوش حال ہوگا تو سب خوش رہیں گے 

اگر گھر بدحال ہو گا تو سب ناراض اور لڑائی جھگڑا میں رہیں گے 

اس لیے پاکستان کی معاشی خوشحالی وہ مشترکہ لائحہ عمل ہے  جس پر پاکستان کے تمام لوگ اکٹھے ہو جائیں گیں 

میں نے بیدیاں گاؤں میں غریب بچیوں کے لیے ایک مفت اسکول کھولا ہے اپنے والد صاحب مرحوم کے نام پر ، مکتب انور ۔ 

اس کا منشور یہ ہے 

ہنر اخلاق تعلیم 

 

میری نظر میں ایک بد اخلاق انسان قبول ہے ایک ان پڑھ انسان بھی قبول ہے لیکن ایک نکارہ انسان نہیں ، جو شخص کام کیے بغیر کھاتا ہے وہ ہمارے پاکستان اور ہمارے وسائل کے لیے  بوجھ ہے اس شخص کو کام پر کھڑا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے 

یہ بات نہیں کہ وہ کام نہیں کرنا چاہتا بلکہ بات یہ ہے اس کو کام کا معاوضہ مناسب نہیں ملتا ۔ یہی پاکستانی جب باہر کے ملکوں میں جاتا ہے تو دن رات کام کرتا ہے مشکل سے مشکل حالات برداشت کر لیتا ہے 

لیکن اپنے ہی ملک پاکستان میں مناسب اور جائز معاوضے سے محروم ہے 

اسی لیے کوئ کام نہیں کرتا  

 

اس لیے میرا پہلا مطالبہ حکومت پاکستان سے یہ ہے کہ تنخواہوں میں جو واضح فرق ہے یہ کم ہونا چاہیے  میں یہ نہیں کہتا کہ بلکل ختم کر دیں اور یہ ہوگا بھی غیر منصفانہ ۔ لیکن 1000000 اور 10000 کا فرق بہت زیادہ ہے کم از کم تنخواہ ایک لاکھ ہونی چاہیے اگر نہیں کر سکتے تو دس لاکھ کو کم کر کے ایک لاکھ پر لے آئیں اور یہ بچت قرض حسنہ کی شکل میں کاروبار یا پھر مینوفیکچرنگ کے لیے غریب مزدوروں کو دی جاے  بنگلہ دیش میں محمد یونس اور پاکستان میں اخوت چند ایسے نام ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ یہ ماڈل چلایا لیکن میرے پیارے پاکستان میں غریب آدمی کی کوئ سرپرستی نہیں نہ ہی حکومت کی سطح پر اور نہ ہی مقامی سطح پر ۔ آج کا نوجوان کام کرنا چاہتا ہے لیکن جب وہ دس ہزار کے ہندسے کو دیکھتا ہے اور اخراجات کو دیکھتا ہے تو پریشان ہو جاتا ہے 

 

اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اگر حکومتی سطح پر کوئی سرپرستی نہیں تو عوام میں جو مخیر حضرات ہے ان کے تعاون سے بنگلہ دیش کے گرامین بنک کی طرح ایک ادارہ بنایا جاے جو عوام کو چھوٹے قرضے دے تا کہ وہ کاروبار اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں آگے آئیں اور اپنے اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمائیں  

National Treasure

Shalimar Gardens


نیا نظام



آج کے مسابقتی دور میں وسائل کی مصنوعی کمی اور افراط زر میں غیر معمولی اضافہ انسان کو یہ سوچنے  پر مجبور کر دیتا ہے کہ کیا حل ہو سکتا ہے 


میری نظر میں ایک مناسب اور قابل عمل حل ہے 

اور یہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی انتہائی اونچی منزل پر لے جا سکتا ہے 

اور وہ ہے  


موجودہ نظام حکومت کی مکمل تبدیلی 

آپ کو یاد ہو گا جو لوگ پرانے ہیں اور پرانی ٹریفک پولیس کے روئے سے واقف ہیں کہ ان کی کئی بار اصلاح کی کوشش کی گئی لیکن ممکن نہ ہو سکی جو لاہور میں اور شاید باقی شہروں میں بھی ہو ، نئی ٹریفک پولیس آئی وہ نیا کلچر لائ کوی غیر ضروری چلان نہیں کوئی بلاوجہ تکلیف نہیں ، 1122 ایک اور نیا ادارہ ہے جو کامیابی کے ساتھ بہترین چل رہا ہے 


آپ یقین مانیں موجودہ ادارے اور نظام حکومت اتنا فرسودہ اور بگڑا ہو ہے کہ اس کی اصلاح کی کوئی گنجائش نہیں ایک نیا نظام ہی اس کا حل ہو سکتا ہے اب یہ نظام کیا ہو گا اور یہ کیسے کام کرے گا اس پر آیندہ نشستوں میں تفصیلی روشنی ڈالی جائے گے 

جاری ہے 

National Culture

Indus Crocodile


نا شکری بنیادی مسلہ



ایک ملک کی آزادی کے پیچھے کتنی قربانیاں ہوتی ہیں یہ وہی لوگ صحیح طور پر بتا سکتے ہیں جو اس دور میں سے گزرے ہوں 


آج کا پاکستان جہاں اور چیزوں میں اللہ کی ناشکری کر رہا ہے وہیں پاکستان کی آزاد اور خود مختار ریاست کے بارے میں بھی ناشکری کر رہا ہے بتایں کس چیز کی کمی ہے کون سا ایسا گھر ہے جہاں دو دو ماہ چولہا نہ جلتا ہو کون سا ایسا شخص ہوگا جس کی ایک ہی وقت میں دو دو  بیٹیوں کو طلاقیں ہوئ ہوں کون ایسا شخص ہوگا جس نے تین دن کچھ کھایا نہ ہو ہم جس نبی صل اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ان پر اس جیسے حالات گزرے لیکن زباں سے کبھی شکایت نہیں۔ 


آپ کہیں گے وہ نبی ہیں ہم عام مسلمان آپ جانتے ہیں جب ایک انگریز جرنیل صلاح الدین ایوبی سے ملنے اس کے لشکر گیا تو دیکھا کہ ایک مزدور سر پر ٹوکری رکھ کر تعمیراتی کام میں مشغول ہے پوچھنے پر پتہ چلا کہ صلاح الدین کے پاس حج کے پیسے نہیں تنخواہ میں بمشکل گزارہ ہوتا ہے لشکر کا سپہ سالار آج اسی لشکر میں محنت مزدوری کر کے حج کے پیسے جمع کر رہا ہے آپ جان کر حیران ہوں گے وہ صلاح الدین جس کے نام سے آج بھی اغیار کے دل لرز جاتے ہیں یہ حسرت لے کر دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن حج نہیں کر سکا 


بہت دور کی بات نہیں ہمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی مرحوم رحمت اللہ علیہ جب شہید کیے گئے تو جب جنازہ کے لیے تیاری کی جا رہی تھی پتہ چلا کہ شیروانی کے نیچے جو بنیان تھی وہ پھٹی ہوئ تھی کیا آج کا وزیر اعظم یا کوئ بھی حکومتی عہدیدار ایسا ہے جو بنایان تک خریدنے سے قاصر ہو 


بات ناشکری کی ہو رہی تھی کہ جب تک یہ قوم ناشکری کرتی رہے گی اس کے حالات بہتر نہیں ہوں گے 

National Leader

Shah Ahmed Noorani


صحت  نعمت


انسان کی سب سے بڑی نعمت جو اللہ نے اس کو دی ہے وہ ایمان کے بعد صحت ہے 


انسان ہر چیز کے بغیر رہ سکتا ہے صحت کے بغیر نہیں  

جو معاشرے صحت مند ہیں جیسے امریکہ چاینہ وہی ترقی بھی کر رہے ہیں صحت مند زندگی کے چند بنیادی اصول ہے جس میں صبح جلدی اٹھنا رات کو جلدی سونا سادہ اور طاقتور غذا کا استعمال  


یہ وہ بنیادی اصول ہیں جن سے ایک صحت مند معاشرا وجود میں آتا ہے 


یاد رکھیں صحت ہے تو سب کچھ ہے اگر صحت نہیں تو کچھ نہیں

National Treasure

Hiran Minar


جھوٹے   پر اللہ کی لعنت 


انسان کا کردار اس وقت پتہ چلتا ہے جب وہ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے 



جھوٹ انسان کا لوگوں سے اعتبار ختم کر دیتا ہے جھوٹ بولنے والہ ہمیشہ پکڑا جاتا ہے جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہے میرے پیارے آقا نبی رسول اللہ مرشد اور استاد حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مسلمان جھوٹ نہیں بول سکتا ہر گناہ کر سکتا ہے 


اب بتائیں پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے جس پر اللہ کی لعنت ہو نبی صل اللہ علیہ وسلم کی نظر میں مسلمان ہی نہیں ۔ ہمارے انکل خالد جو رشتے میں میرے خالو سسر بھی ہیں بڑے مزے سے اپنا انگلینڈ کا ایک واقعہ سنایا کرتے ہیں 


کہنے لگا آج سے 30 سال پہلے جب میں انگلینڈ گیا تو میں نے ہسپتال میں نوکری کے لیے درخواست دی اور  میں نے بتایا کہ میں ڈاکٹر خالد ہوں اور نوکری کے لیے آیا ہوں تو استقبالیے پر کھڑی نرس نے ایک فارم دیا کہ اسے پر کر دیں میں نے پر کر دیا تھوڑی دیر بعد وہ نوکری کا حکم نامہ لے آئیں


 میں بڑا حیران ہوا اور پوچھا کہ آپ نے مجھ سے کوئ کاغذات نہیں مانگے وہ کہنے لگی کہ جب آپ کہہ  رہے ہیں کہ آپ ڈاکٹر خالد ہیں تو آپ ڈاکٹر خالد ہیں یعنی


 آج سے 30 سال پہلے ان کے زہن میں بھی نہیں تھا کہ کوئ شخص جھوٹ بول سکتا ہے  

National Sports

Hockey


پاکستان میرا خواب 


پاکستان تو میرا خواب ہے میری جستجو


 میری آخری خواہش  تیری ترقی اور خوشحالی میرا مقصد حیات اور اولین فریضہ ہے اس دنیا میں اور کچھ ہو نہ ہو یہ ضرور ہو گا  


میرے اللہ پاکستان کو ترقی عطا فرما اس کو دنیا کے صفے اول کے ممالک کی فہرست میں اول نمبر پر کھڑا فرما اس کو وہ عزت عطا فرما جو آج تک کسی ملک کو نہ ملی اور نہ کبھی ملے گے 


میری قوم آپس میں اختلافات ختم کر لو لڑائی جھگڑے ختم کر لو جس گھر میں لڑائی جھگڑا ہو وہاں کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں  پیار محبت کی زبان جانور بھی سمجھتا ہے 


اتنا پیار دو ایک دوسرے کو کہ تمہیں اپنے تو کیا غیر بھی کبھی چھوڑ کر نہ جائیں  

آمین ثم آمین