انقلاب کیوں اور کیسے  پاکستان کے مسائل کا واحد حل 

Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems

3

National Figure

Rahet Fatih Ali (singer)

 

قوم ایک نظریہ پر چلتی ہے  

قوم ایک نظریہ پر چلتی ہے  

 

جس قوم کا نظریہ ایک نہ ہو ہم اسے قوم نہیں ہجوم کہیں گے  

 

ہجوم کی کوئ منزل نہیں ہوتی 

 

ہر کوئی اپنی سمت میں بھاگ رہا ہوتا ہے 

 

قوم کیسے بنتی ہے 

 

جب ہم میڈیکل کالج کے پہلے سال میں پہنچے تو انھوں نے ہمیں خوب رگڑا لگایا 

پہلے ایک مہینے میں اتنی درگت یا ریگنگ ہوئ کہ ہم سب ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے گئے ہمارا غم اور فکر ایک تھی ہماری سوچ بھی ایک تھا اور وہ تھی کہ کیسے ان نامسائد حالات سے نبٹا جاے  

 

ایک مہینے کے رگڑے کے بعد ایک ہجوم سے ایک قوم بن چکے تھے آج بھی ہم ایک ہیں  

 

مبارک ہو پاکستان کا ہجوم سے قوم کی طرف سفر  شروع ہو چکا ہے 

National Treasure

Mohatta Palace


کیا آپ پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں  

کیا آپ پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں  

 

کیا پاکستان کو کسی تبدیلی کی ضرورت ہے 

 

کیا جو کچھ چل رہا ہے ٹھیک چل رہا ہے 

 

اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تو پھر یہ واقعہ سنئے  

 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص شام کی منڈی تجارت کے لئے گیا اسے منڈی داخل ہونے سے پہلے ٹیکس دینا پڑا شام تک اس کا مال فروخت نہ ہوا اور وہ مال  لے کر واپس آگیا


 اگلے دن جب وہ دوبارہ منڈی گیا تو پہرے داروں نے پھر ٹیکس مانگ لیا اب وہ بڑا پریشان ہوا اور سیدھا مدینہ آ گیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے شکایت کی آپ رضی اللہ عنہ نے اس کی بات سنی اور آگے چل دئے

 

اس شخص کو اور پریشانی ہوئ کہ شاید خلیفہ

 نے میری بات ہی نہیں سنی خیر چاروناچار بیچارہ یہ سوچ کر کہ اب کام تو کرنا ہے ٹیکس ہی بھر دیں  


جب شام پہنچا اور اگلی صبح اپنا مال منڈی لے کر گیا تو پہرے داروں نے اس سے ٹیکس نہیں لیا وہ بڑا حیران ہوا کہ اب کیا ہوا تحقیق پر پتہ چلا کہ کل ہی خلیفہ کے پوری دنیا میں یہ احکامات چلے گئے کہ منڈی میں جس مال پر ایک ٹیکس دے دیا جائے پھر دوبارہ نہیں مانگا جائے گا 

 

میری اس بات سے آپ نے کیا اثر لیا بتایے گا ضرور  

National Symbol

Karahi (Food)

 

اقوام اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی ہیں 

اقوام اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی ہیں 

 

لیکن جب وہ اپنی ضروریات زندگی میں دوسروں پر انحصار کرنا شروع کر دیتی ہیں تو ان کے فیصلے وہ لوگ کرتے ہیں جن پر یہ قوم انحصار کر رہی ہوتی ہے 

 

پاکستان توانائی کے شعبے میں وسطی ایشیا،  ہتھیار میں امریکہ، کاروں میں جاپان، ضروریات اشیا میں چائنہ اور خوراک میں روس جیسے ممالک کا محتاج ہے میرے آنکھوں کے شعبے کا تمام سامان انڈیا سے آتا ہے 

 

میرے پیارے پاکستان میں کچھ بنتا ہی نہیں  

 

سب کچھ ہی باہر سے آتا ہے 

 

یہ ممالک جب چاہیں ہماری

 life line جان پچانے والی رسی کاٹ دیں اور ہم کنویں میں گر کر ہلاک ہو جائیں  

 

اگر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک آزاد مملکت میں سانس لینے کا موقعہ فراہم کرنا ہے تو ہمیں معاشی  خود کفالت اختیار کرنا ہو گی اور ان اشیاء اور وسائل پر انحصار کرنا ہو گا جو اللہ نے ہمارے ملک کو عنایت  

فرمائیں ہیں  

 

آمین 

Altaf Hussain

Politician


آپ کیا چاہتے ہیں  

جو نظام چل رہا ہے اسے چلنے دیا جائے  


 

آپ کیا چاہتے ہیں  

جو نظام چل رہا ہے اسے چلنے دیا جائے  

 

کیا آپ اس نظام سےمطمئین ہیں  

اور کیا آپ اس میں کسی قسم کی کوئی بھی تبدیلی نہیں چاہتے 

 

میرا اپ سے صرف ایک سوال ہے کہ  

میرے پاکستان میں ایک ایسے ادارے کا نام بتا دیں جس میں بغیر سفارش اور رشوت کے آپ کا کام ہو جائے  

 

آپ مجھے ایک ایسے ادارے کا نام بتا دیں جس میں آپ سچ بول کر اپنی نوکری پر رہ سکیں 

 

ایک ایسے ادارے کا نام بتا دیں جس میں کوئ  غریب کا بچہ ادارے کا سربراہ صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر بنا ہو 

 

اگر اس میں سے ایک بھی سوال کا جواب ہاں میں ہے تو شاید آپ اس اشرافیہ سے تعلق رکھتے ہیں جو اس ملک کے 90 فیصد وسائل پر قابض ہے اور یہ ملک آپ کے لئے جنت سے کم نہیں آپ کے بچے دوسرے ملکوں میں پڑھتے ہیں اور آپ کا اور آپ کی نسلوں کا مستقبل ان ممالک سے وابستہ ہے  

Urdu

Language


انقلاب کا فائدہ کس کو ہوگا 


 

انقلاب کا فائدہ کس کو ہوگا 

 

صرف غریب عوام کو 

 

 نہیں  

 

بلکہ سب کو ہوگا 

 

آج اشرافیہ اپنے بچوں کو پڑھنے کے لئے باہر کے ممالک میں بھیجتے ہیں یہ بچے جب ان ممالک میں جاتے ہیں تو کبھی لوٹ کر نہیں آتے ان کا معیار زندگی تو بہتر ہو جاتا ہے لیکن والدین بڑھاپے میں اپنے واحد سہارے سے محروم ہو جاتے ہیں  

 

ڈیفنس میں آپ کو اکثر گھروں میں بچے نہیں ملیں گے زیادہ تر بوڑھے والدین اپنے ملازمین کے رحم کرم پر ہوتے ہیں  

 

جب پاکستان میں انقلاب آئے گا معیار زندگی بہتر ہو گا تعلیم کاروبار مینوفیکچرنگ اور ملازمت کے مواقع بہتر ہو جائیں گے آپ کے بچوں کو آپ کو چھوڑ کر دوسرے ممالک نہیں جانا پڑے گا 

 

اگر آپ کو میری بات سے اتفاق نہیں تو چائنہ امریکہ اور ایران کے انقلاب سے پہلے اور بعد کے حالات کا مقابلہ کریں آپ کو ان کے میعار زندگی میں واضح فرق نظر آے گا 

National Symbol 

Islam (Religion)


کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آج کا پاکستان آپ کی اولاد کے رہنے کے لیے مناسب جگہ ہے 

میری زندگی میں سب سے اہم چیز کیا ہے 

 

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ انسان اولاد کے ہاتھوں  

مجبور ہو جاتا ہے 

 

جو کوئی نہیں کراتا 

وہ کام اولاد کرا دیتی ہے 

 

میرا آپ سے سوال ہے  

 

کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آج کا پاکستان آپ کی اولاد کے رہنے کے لیے مناسب جگہ ہے 

 

جہاں جھوٹ اور بددیانتی کلچر کا حصہ ہے جہاں کاروبار اور ملازمت حتی کہ اب تو میعاری تعلیم کے محدود مواقع ہیں  

جہاں کرپشن کے بغیر آپ مال جائداد بنا ہی نہیں سکتے جہاں اگر کوئی انسان کاروبار یا مینوفیکچرنگ کرنے کی کوشش کرے تو کئی سو ادارے حرکت میں آ جاتے ہیں اور یوں سلوک کیا جاتا ہے جیسے ہم پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان سے کاروبار یا مینوفیکچرنگ کرنے آے ہیں  

 

آپ میں سے ہر شخص یہ جانتا ہے کہ آج تک کسی بھی سرکاری محکمے میں کوئی کام رشوت اور سفارش کے بغیر ہوتا ہی نہیں  

 

اس خراب ماحول میں کون آنے والی نسلوں کو خراب کرنا چاہے گا 

 

مگر مجبوری یہ ہے کہ باہر بچوں کو بھیج بھی دیں تو بھی یہ مسلے کا حل نہیں وہاں کے اپنے مسائل ہیں ایک نسل کے بعد آپ کی نسل ہی ختم ہوجاتی ہے آپ کو یہی نہیں پتہ ہوتا کہ بچے کا باپ کون ہے   

 

ان مسائل کا ایک ہی حل ہے  

اپنے گھر کو ٹھیک کیا جانے ملک میں میں ہی کاروبار مینوفیکچرنگ اور ملازمت کے مناسب مواقع دئے جاے خوراک صحت تعلیم رہائش اور ٹرانسپورت مفت اور مساوی بنیادوں پر دی جاے 


یہ سب کچھ ممکن ہے دنیا  کے بہت سے ممالک نے کر کے دکھایا ہے