انقلاب کیوں اور کیسے  پاکستان کے مسائل کا واحد حل 

Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems

2

National Figure

Nazia Zoheb (Singers)


انقلاب کی منزل 

پاکستان کے موجودگی حالات مایوس کن ہیں لیکن  

مستقبل نہایت شاندار ہے 

  

آپ فرانس ایران چائینہ ترکی امریکہ جیسے ممالک کے حالات انقلاب سے پہلے دیکھیں آپ کو پاکستان کے موجودہ حالات اور ان کے حالات مین بڑی مماثلت نظر آیے گی بے


روزگاری بھوک وسائل کا عدم توازن جان مال کی بے یقینی غرض ہر طرح سے ایک ہی سمت مین چلتے نظر آئیں گے اور وہ ہے


 انقلاب کی منزل 

National Treasure

Tomb of Jahangir


انقلاب کوئی آسان کام نہیں

انقلاب کوئی آسان کام نہیں


 اس کا مطلب ہے جو اوپر ہیں وہ نیچے آ جایں گے اور جو نیچے ہیں وہ اوپر آ جایں گے  


اب یہ بات وہ چند عناصر کبھی برداشت نہیں کریں گے جو اس سارے نظام کو چلا رہیں ہیں ان کی ڈور باہر کے ممالک سے ہلتی ہے جہاں ان کے بچے ہیں جائیداد ہے ان کا جینا مرنا اور پاکستان میں کسی بھی مشکل وقت میں ان کی جائے پناہ اور اصلی گھر ہے 


یہ لوگ ان کے تنخواہ دار ملازم ہیں اور ان ممالک کے دیے ہوے روپے پیسے سے پوری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں 


آپ ان کا با آسانی پہچان سکتے ہیں 


National Symbol

Mahseer (Fish)


انقلاب کیا بری چیز ہے

انقلاب کیا بری چیز ہے 

 

انقلاب انسانوں کی زندگی میں بھی آتے ہیں اور قوموں کی زندگی میں بھی 

 

میری زندگی میں پہلا انقلاب میڈیکل کی تعلیم کے تیسرے سال آیا جب میں فارما کالوجی کے مضمون میں ناکام ہو گیا اور مجھے اسی سال میں روک دیا گیا 

 

 میرے لیے اس دن موت کا دن تھا مجھے اپنے ان  جونیئر طلبہ کے ساتھ اب پڑھنا تھا جن کی درگت یا ریگنگ میں نے خود کی تھی یہ اس لیے بھئ موت تھی کہ ابا کے وفات بھی ماضی قریب میں ہو گئ تھی اور تعلیمی اخراجات بہت زیادہ تھے  

اب کیا کریں  

 

زندگی میں پہلی دفعہ میں نے سوچا کہ میں نے کیا کرنا ہے 

  

میں نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک لسٹ بنائ کہ اگر میں واقعی آج مر جاؤں تو میرے لئے سب سے اہم بات کیا ہے 

 

۔ میرا اللہ سے تعلق 

۔ میرے والدین  

۔ میری پڑھائی  

 

آپ یقین مانیں میں نے اپنی ساری زندگی اسی لسٹ کے مطابق گزاری 

 

میرا سوال ہے کیا پاکستانی قوم بھی کسی موت کا انتظار کر رہی ہے 

National Figure

Nusrat Fateh Ali (singer)


انقلاب کا بیج بو دیا گیا ہے

انقلاب کا بیج بو دیا گیا ہے  

 

ایک کسان بیج لگاتا ہے پھر اس کی عمر بھر آبیاری کرتا ہے روزانہ اسے پانی دیتا ہے پھر ایک وقت آتا ہے جب یہ ایک تناور درخت بن کر اسے پھل دیتا ہے یہ پھل اس کی نسلیں بیٹھ کر کھاتی ہیں آج ہم میں چوائن لائ نہیں ابراہیم لنکن بھی نہیں امام خمینی بھی نہیں لیکن ان کی نسلیں اس پودے کے پھل کھا رہی ہیں ایک دن ہم نہیں ہوں گے لیکن آج ہمارا لگایا ہوا بیج ہمارے آنے والی نسلوں کو پھل اور سایہ دے گا  

 

آئیں آج سے اس بیج کو روزانہ پانی دیں  

National Heritage

Data Darbar (Shrine)


نیت   اور   دعا 

انسان اپنی زندگی میں اور قوم اپنے ملک میں انقلاب لا سکتی ہے 


ہم جب تبلیغی جماعت میں جاتے تھے 

تو وہاں وہ ایک بات کہتے تھے 

انسان کے کے پاس 2 بڑے اسباب ہیں نیت 

دعا 


حدیث میں آتا ہے  

مومن کی نیت اس کے عمل سے بڑھی ہوئی ہے  


اور دعا وہ چیز ہے جو انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے 


اور ایک چھوٹا سبب ہے وہ کوشش  


تو آئیں  پاکستان میں انقلاب کے لئے 2 بڑے اسباب تو ابھی کر لیتے ہیں اور پہلا سبب نیت یہ ہم سب کر لیتے ہیں کہ ایک ایسا انقلاب لائیں گے کہ رہتی دنیا تک پاکستان کا نام رہے گا  


اور دوسرا بڑا سبب دعا بھی کر لیتے ہیں 

اے اللہ پاکستان کو ایسی عزت عطا فرما جو آج تک کس ملک کو نہ ملی اور نہ ملے گی 


آخر میں ایک چھوٹا سبب بھی اختیار کر لیتے ہیں اور وہ یہ کہ کوشش کے درجے میں اس پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں  


National Symbol

Lassi (Drink)


جب کسی کو عزت ملنی ہوتی ہے 

جب کسی کو عزت ملنی ہوتی ہے 


تو سب سے پہلے اسے لوگوں سے الگ کر دیا جاتا ہے حالات خراب کر دئے جاتے ہیں اور کوئ اس کا پرسان حال نہیں ہوتا سب دوست احباب ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اور وہ بلکل اکیلا کر دیا جاتا ہے اب جب اسے باہر کوئی مدد نظر نہیں آتی تو وہ اپنے اندر مدد تلاش کرتا ہے وہاں اسے ایک ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کے ذریعے وہ ساری دنیا  کو تسخیر کر لیتا ہے  

 

پاکستان قوم اپنے باہر موجود ہر مدد سے محروم کر دی گئ ہے 

 

 اب وقت اپنے اندر جھانکنے کا ہے