انقلاب کیوں اور کیسے  پاکستان کے مسائل کا واحد حل 

Why and how revolution is the only solution to Pakistan’s problems

17

Largest Human Flag

World Record


ایک موٹیویشنل سپیکر اور سابق حکمران  کی گفتگو 


ایک موٹیویشنل سپیکر اور سابق حکمران  کی

 گفتگو 

 

پاکستان ایک ایسا ملک جہاں کوئی عقل مند انسان نہیں 

 

کل کے ایک واقعہ کا ذکر کرنا ہے 

پاکستان کے ایک محب وطن موٹیویشنل سپیکر نے پاکستان کے ایک سابق حکمران کو صلاح دی کہ ساؤتھ افریقہ میں ایک لیڈر نے فرمایا کہ پچھلی باتیں بھول جایں ایک دوسرے کو معاف کر دیں اور آگے بڑھیں 

اس پر اس حکمران نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا  

لیکن سوشل میڈیا پر کل سے اس محب وطن موٹیویشنل سپیکر کی عزت اچھالی جا رہی ہے 

میرے خیال میں یہاں سب سے اہم کردار اس حکمران کا تھا 

اسے اپنے ماننے والوں کو اس بد اخلاقی سے روکنا چاہیے تھا 

لیکن وہ بھی ایک تماشائی بن کر ایک محب وطن پاکستانی کی عزت خاموشی سے لٹتے دیکھتا رہا 

میں آپ کو اللاعلان کہتا ہوں جو شخص کسی پاکستانی شخص کی عزت کا تحفظ نہیں کر سکتا وہ پاکستان کی عزت کا بھی تحفظ نہیں کر سکتا 

Jeep Safari

Tourism 


پاکستان ایک ایسا ملک جہاں موت جیتی ہے اور ذندگی کا خون ہوتا ہے 

پاکستان ایک ایسا ملک جہاں موت جیتی ہے اور ذندگی کا خون ہوتا ہے 

   

چاہے سیاستدان ہو چاہے مذہبی روپ  چاہے کالا کوٹ چاہے سفید کوٹ یا کوئی اور وردی سب موت کے پجاری ہیں 

 

ان کا ایک ہی مذہب ہے 

 

پیسہ 

 

کیا خوب کہا تھا ایک دشمن ملک کے وزیر خارجہ نے 

 

پاکستانی لوگ پیسوں کے لیے اپنی ماں بھی بیچ دیتی ہیں 

 

آج میری دھرتی ماں کی قیمت لگ رہی ہے 

 

اور موت کے سوداگر بڑھ بڑھ کر اس کے مالک ہونے کا نعرہ لگا رہے ہیں 

 

تا کہ آخری بولی سے فائدہ اٹھا سکیں 

Hocky

Sports


کیا آپ اپنی نسلوں کو وہ والا پاکستان جس میں آج تک آپ نے دھکے کھاے 

کیا آپ اپنی نسلوں کو وہ والا پاکستان جس میں آج تک آپ نے دھکے کھاے دینا چاہتے ہیں 

 

 پاکستان کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو  کہ عوام میں سے ہوں 

 

بدقسمتی سے آج تک جتنے حکمران آے وہ خواص میں سے تھے پیسے کی ریل پیل بیرونی ملکوں کی ڈگریاں اور مال و دولت کے اندھا دھن ذخائر نے ان کی آنکھوں اور عقلوں پر پٹی باندھ رکھی ہے 

 

انھیں پتہ ہی نہیں کہ عام آدمی کی ضروریات اور مسائل کیا ہے  

 

ان کا علاج معالجہ بڑے بڑے ہسپتالوں اور ان کے بچے باہر ملکوں میں پڑھ یا کاروبار کر رہے ہیں ان کا کبھی مقامی ایس ایچ او  سے واسطہ مقامی عدالت کے جج کی قیمت وکیل کی فیس پرچے اور مقدمہ کی فیس ریڈر کی فیس اور پتہ نہیں کتنی فیس دینے کے بعد بھی جب تک مقامی ایم این اے کی سفارش نہ ہو مسلہ حل نہیں ہوتا 

 

کیا آپ اپنی نسلوں کو وہ والا پاکستان جس میں آج تک آپ نے دھکے کھاے دینا چاہتے ہیں 

Sumail Hassan

Esports

 

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موت ناچتی ہے اور ذندگی قید ہے 

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں موت ناچتی ہے اور ذندگی قید ہے 

 

ایک چائے والے نے بتایا کہ وہ نشہ کرتا پکڑا گیا اس کے ساتھ 5 اور لوگ بھی پکڑے گئے اور جو بیچ رہا تھا وہ بھی 

 

لیکن جب تھانے میں پہنچے تو صرف وہ پانچ لوگ جو نشہ کر رہے تھے موجود تھے اور بیچنے والا راستے ہی میں رہا کر دیا گیا تھا 

 

خیر اسے 3سال جیل میں رہنا پڑا جہاں اس کے ساتھ بھیانک سلوک کیا گیا اور کام نہ کرنے کی صورت ڈنڈوں سے مارا جاتا 

 

سوال یہ ہے کہ بیچنے والا رہا اور پینے والا قید 

 

ہمارے ایک آنکھوں کی ماہر بزرگ استاد نے ایک دفعہ فرمایا 

 

پاکستان کا قانون ایسی چھلنی ہے جس میں سے صرف کیڑے مکوڑے پھنستے ہیں 

 

اور ہاتھی نکل جاتے ہیں 

Fast

University


پاکستان وہ ملک جس میں موت کا بسیرا ہے 

پاکستان وہ ملک جس میں موت کا بسیرا ہے 

 

ہمارے ایک جاننے والے نے بتایا 

کہ اس کی جواں سالہ بیٹی کو کالج سے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا 

 

چونکہ بااثر افراد کے لڑکے تھے اس لیے کوئی کاروائی نہ ہوئی جب اس نے رشوت دے کر ایف آی آر درج کرا دی 

تو بہانے بہانے سے اسے پریشان کیا گیا 

اسی اثنا میں اس کی بیوی صدمے سے چل بسیں 

 

آخر کار ایم این اے کے لڑکوں نے اسی پر بیٹی سے زنا اور قتل کا مقدمہ درج کر کے قید کرا دیا 

 

اس کے بعد بیہمانہ تشدد کا سلسلہ شروع ہو گا 

 

اور جب تک اس نے معافی نہیں مانگی اس کی جان نہیں چھوٹی 

 

اپنے تشدد سے ٹوٹی ہوئی انگلیاں دکھاتے ہوے اس نے کہا 

 

سر میری ذندگی کی آخری خواہش یہ ہے 

کہ میری دوسری بیٹی کی شادی ہو جاے 

تو سب سے پہلے ان چار ظالموں کو اپنے ہاتھ سے گولی مروں گا 

اور پھر اپنے آپ کو 

Cricket

Sports


پاکستان کیوں کامیاب ہو گا

پاکستان کیوں کامیاب ہو گا 

 

میری ذندگی کی بڑی بڑی کامیابیوں کی پیچھے مشکل ترین حالات کا کردار تھا 

ان مشکل حالات نے مجھے توڑا پھر بنایا 

اور میں اس ٹوٹ پھوٹ کے عمل کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلا 

 

یاد رہے 

 

پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین مرحلے سے گزر رہا 

اس کے بعد آپ پاکستان کے پہلے سے زیادہ مضبوط اور کامیابی کے سفر پر گامزن دیکھیں گے 

 

انشاللہ