رکن بننے کے لیے واٹس ایپ پر اوکےبھیج دیں 03071902000
آئیے مل کرپاکستان تعمیر کریں
اصول نمبر 1
پاکستان میں موجود زمین تمام پاکستانیوں میں برابر تقسیم کر دی جاے
اصول نمبر 2
پاکستان میں کوی چوہدری نہیں ہو گا
اصول نمبر 3
پاکستان میں کسی بھی سودی نظام کو برداشت نہیں کیا جاے گا چاہے کس بھی شکل میں ہو
اصول نمبر 4
پاکستان کو ایک سال کا وقفہ درکار ہے
اصول نمبر 5
پاکستان کی زبان اردو ہو گی کسی بھی اور زبان میں تحریر یا تقریر نا قابل قبول ہو گی
اصول نمبر 6
پاکستان میں جمعہ کی سرکاری چھٹی ہو گی اور کسی بھی دن سرکاری طور پر چھٹی نہیں گی اس کے علاوہ ہر مذہب اور علاقے کو اپنے اپنی عبادات اور ثقافتی طور پر چھٹی کرنے کی اجازت ہو گی
اصول نمبر 7
پاکستان میں قران کی تعلیم لازمی ہو گی
اصول نمبر 8
پاکستان میں ہر شخص کو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے کی اجاذت ہو گی
اصول نمبر 9
پاکستان میں تمام فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہوں گے اور مقامی نظام حکومت ہو گا جس کا عوامی دفتر محلے یا گاوں کی مرکزی مسجد ہو گی
اصول نمبر 10
پاکستان کسی بھی ملک سے امداد طلب نہیں کرے گا اگر اشد ضرورت ہوی تو قرض دوست ممالک سے سود کے بغیر لے گا جب تک پاکستان اپنا قرض واپس نہیں کرے گا وہ ملک مذید قرض نہیں دے گا
اصول نمبر 11
پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ہر شہری کو اپنے گھر کے اندر ہر طرح کی آزادی ہو گی البتہ گھر سے باہر اپنے محلے گاوں علاقے اور ملک کے قانون کی پابندی کرنی ہو گی
اصول نمبر 12
پاکستان میں کوئی سرکاری دفتر نہیں ہو گا تمام معاملات محلے یا گاوں کی مرکزی مسجد میں طے ہو گے
اصول نمبر 13
پاکستان آرمی کی تمام چھانیوں کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر منتقل کر دیا جاے
اصول نمبر 14
تمام بیروکریٹس اور ججز کو گھر بھیج دیا جاے اور محلے اور گاؤں کی سطح پر علاقائی نظام حکومت بنایا جاے
اصول نمبر 15
تمام بڑے ہسپتالوں کو بند کر کے ہر محلے اور گاوں میں علاقایی مرکز صحت قایم کر دیے جایں
اصول نمبر 16
ہر انسان کو ہر طرح کی شخصی آزادی ہو گی لیکن اپنے محلے گاؤں علاقے یا پاکستان کے مفاد سے ٹکرانے کی ممانعت ہو گی
اصول نمبر 17
پاکستان کے اندر کسی بیرونی چینل یا کمپنی کو پاکستان کے زہن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
اصول نمبر 18
ہر شخص معاشرے میں اپنے قول و فعل کا جواب دہ ہو گا
قمبر عباس
عارف والا
تحریک بقائے پاکستان
اتوار 6 شعبان 1444 ہجر
آپ کی نظر ہے
سوال
آپ ریاست میں اپنی نئی ریاست بنانے جا رہے آپ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے یا آپ یہ باتیں لا شعوری پر کر رہے ہیں
جواب
بنیادی طور پر یہ چند تجاویز ہیں ان پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے
آپ اپنی رائے دیں
جو ریاست کی سرپرستی تمام پاکستانیوں کو حاصل ہے
الحمدللہ مجھے بھی حاصل ہے۔
سوال
بھائی اپ کو کیا لگتا ہے ان سارے اصولوں کے بعد اپ کو کوئی اگے آنے دے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ اور اس میں ٹھیک نہیں ہے جیسا کہ ہر انسان اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھ سکے گا یہ بہت غلط اصول ہے حفاظت کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے اس طرح تو قتل و غارت عام ہوگی ہر انسان کے پاس اسلحہ ہوگا
جواب
آپ کی بات درست ہے
بنیادی طور پر جب سے انسان دنیا میں آیا ہے اسلحہ رکھنا اس کی ضرورت ہے
تاریخ میں ہمیشہ سے ہتھیار مرد کا زیور رہا ہے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہِ و آلہ وسلم کے پاس 13 تلواریں تھیں
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت آمریکہ کی حکومت خود اپنے عوام سے کہتی ہے کہ اسلحہ رکھیں
کیونکہ پولیس کے آنے تک آپ کی حفاظت آپ کی اپنی زمہ داری ہے
جن ملکوں کے عوام کے پاس ہتھیار ہوتا ہے انھیں دنیا کی کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی
جیسے
امریکہ
ایران
افغانستان
ویت نام
اسرائیل
لیکن بڑے بڑے ملک جیسے روس ختم ہو گیے جنہوں نے ریاست کی ایک مخصوص کراے کی فوج پر انحصار کیا
واللہ اعلم
سوال
کچھ لوگوں نے قرآن کے مفہوم غیر صحیح نکال رکھے ہیں۔
وہ خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کرتے ہیں؛
جب تک بات اقامت دین سے شروع نہیں ہوتی؛ جب تک حدود اللہ اور اسلامی سزائیں نافذ نہیں ہوتی؛ اس وقت تک آپ اسلام سے بہت دور ہیں۔
فوری اصلاح کریں۔
جواب
متفق