رکن بننے کے لیے واٹس ایپ پر اوکےبھیج دیں 03071902000
بنیادی طور پر یہ تحریک آزادی پاکستان کی طرح ہےاور اس کا مقصد تمام پاکستان کو پاکستان کی خاطر ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے تا کہ مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے آپس کے اختلافات کو نظرانداز کر کے ایک جگہ مل بیٹھ کر پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل تلاش کر سکے
اس کے محرک جناب ڈاکٹر قمبر عباس صاحب ہیں جن کا تعلق عارف والا سے ہے ان کی پیدائش اوکاڑہ کے ایک متوسط مزدور گھرانے میں ہوئی والد صاحب کا تعلق عارف والا اور والدہ کا تعلق اوکاڑہ سے ہے
ابتدائی تعلیم اوکاڑہ سے حاصل کی
ایم بی بی ایس آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی سے کیا
شعبہ امراض چشم میں ماہرانہ تعلیم ایف سی پی ایس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان سے حاصل کی
آپ نے شعبہ امراض چشم میں تقریباً 20 سال خدمات سر انجام دیں اور ملک کے مایہ ناز اداروں سے تجربہ حاصل کیا جن میں میو سروسز جنرل ایل آر بی ٹی جیسے ہسپتال شامل ہیے
آج کل ڈاکٹر صاحب لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال حمید لطیف میڈیکل کالج اور ہسپتال میں شعبہ امراض چشم میں پروفیسر کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
جی بلکل تحریک بقاے پاکستان نہ صرف ایک تحریک ہے بلکہ عملی سیاست میں بھی حصہ لے گی
تحریک بقاے پاکستان فلحال رکن بنا رہی ہے جب مناسب تعداد میں رکن ہو جائیں گے تو الیکشن کے ذریعے مقامی قیادت اور مقامی قیادت کے ذریعے مرکزی قیادت منتخب کرے گی
جی بلکل آپ کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو آپ تحریک بقاے پاکستان میں حصہ لے سکتے ہیں
جی بلکل خواتین تحریک بقاے پاکستان میں اپنے محرم مردوں کے ذریعے حصہ لے سکتی ہیں
منشور
آئیے مل کرپاکستان تعمیر کریں
اصول نمبر 1
پاکستان میں موجود زمین تمام پاکستانیوں میں برابر تقسیم کر دی جاے
اصول نمبر 2
پاکستان میں کوی چوہدری نہیں ہو گا
اصول نمبر 3
پاکستان میں کسی بھی سودی نظام کو برداشت نہیں کیا جاے گا چاہے کس بھی شکل میں ہو
اصول نمبر 4
پاکستان کو ایک سال کا وقفہ درکار ہے
اصول نمبر 5
پاکستان کی زبان اردو ہو گی کسی بھی اور زبان میں تحریر یا تقریر نا قابل قبول ہو گی
اصول نمبر 6
پاکستان میں جمعہ کی سرکاری چھٹی ہو گی اور کسی بھی دن سرکاری طور پر چھٹی نہیں گی اس کے علاوہ ہر مذہب اور علاقے کو اپنے اپنی عبادات اور ثقافتی طور پر چھٹی کرنے کی اجازت ہو گی
اصول نمبر 7
پاکستان میں قران کی تعلیم لازمی ہو گی
اصول نمبر 8
پاکستان میں ہر شخص کو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے کی اجاذت ہو گی
اصول نمبر 9
پاکستان میں تمام فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہوں گے اور مقامی نظام حکومت ہو گا جس کا عوامی دفتر محلے یا گاوں کی مرکزی مسجد ہو گی
اصول نمبر 10
پاکستان کسی بھی ملک سے امداد طلب نہیں کرے گا اگر اشد ضرورت ہوی تو قرض دوست ممالک سے سود کے بغیر لے گا جب تک پاکستان اپنا قرض واپس نہیں کرے گا وہ ملک مذید قرض نہیں دے گا
اصول نمبر 11
پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ہر شہری کو اپنے گھر کے اندر ہر طرح کی آزادی ہو گی البتہ گھر سے باہر اپنے محلے گاوں علاقے اور ملک کے قانون کی پابندی کرنی ہو گی
اصول نمبر 12
پاکستان میں کوئی سرکاری دفتر نہیں ہو گا تمام معاملات محلے یا گاوں کی مرکزی مسجد میں طے ہو گے
اصول نمبر 13
پاکستان آرمی کی تمام چھانیوں کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر منتقل کر دیا جاے
اصول نمبر 14
تمام بیروکریٹس اور ججز کو گھر بھیج دیا جاے اور محلے اور گاؤں کی سطح پر علاقائی نظام حکومت بنایا جاے
اصول نمبر 15
تمام بڑے ہسپتالوں کو بند کر کے ہر محلے اور گاوں میں علاقایی مرکز صحت قایم کر دیے جایں
اصول نمبر 16
ہر انسان کو ہر طرح کی شخصی آزادی ہو گی لیکن اپنے محلے گاؤں علاقے یا پاکستان کے مفاد سے ٹکرانے کی ممانعت ہو گی
اصول نمبر 17
پاکستان کے اندر کسی بیرونی چینل یا کمپنی کو پاکستان کے زہن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
اصول نمبر 18
ہر شخص معاشرے میں اپنے قول و فعل کا جواب دہ ہو گا
قمبر عباس
عارف والا
تحریک بقائے پاکستان
اتوار 6 شعبان 1444 ہجری
ہمیں آپ سے مل کر بہت فایدہ ہوتا ہے
ہم ایک خوشحال ترقی یافتہ متحد منظم اور پر امن پاکستان پر یقین رکھتے ہیں جو باقی ممالک کے لیے ایک مشعلِ راہ ہو
ہم سچ کی طاقت اور ایمانداری کے اصولوں پر کام کرتے ہیں
ہم پوری دنیا کے ساتھ اعتماد اور باہمی تعاون کا رشتہ قایم کرتے ہیں
ہم آپ کے ساتھ دیر پا اور پائدار تعلق قائم کرتے ہیں