مطالعہ پاکستان

Pakistan Studies

25

پاکستان کا دشمن پاکستان کا نظام

پاکستان کا دشمن پاکستان کا نظام پاکستان کا دشمن وہ نظام ہے جو انگریز جاتے ہوے پاکستان پر نافذ کر گیا اس نظام میں چند لوگ پورے ملک کو یرغمال بناے ہوے ہیں فوج ہو سیاستدان ہوں سرکاری ملازم ہوں کاروبار ہو یا عدلیہ یہی چند لوگ ہیں جو پورے ملک کے سیاہ سفید کے مالک ہیں ان کو پہچاننے کا آسان طریقہ ہے ان کے بیوی بچے مال اسباب جائیداد گوروں کے پاس محفوظ ہیں جس دن پاکستان ٹوٹا یہ لوگ اپنے دیس چلے جائیں گے ان کا ایک ہی حل ہے

ان کو پاکستان ٹوٹنے سے پہلے ان کے دیس بھیج دیا جاے

اور عوام کو پاکستان کے اختیارات سونپ دیے جائیں

ایک نیا بنگلہ دیش بننے جا رہا

ایک نیا بنگلہ دیش بننے جا رہا ہے

1. ہاں

2. نہیں

3. میں راے نہیں دینا چاہتا

4. میرے پاس ایک حل ہے

دوستو بنگلہ دیش کیسے بنے

1. 8 سالہ مطلق العنان ملٹری حکومت

2. وسائل کی عدم تقسیم

3. محب وطن افراد کی سرکوبی

4. ملک کی مقبول رہنما فاطمہ جناح اور حسین شہید سہروردی کا قتل

یہ سارے لوازمات آج بھی موجود ہے

تب آپ نے بنگالیوں کے رہنما کو نشانہ بنایا

آج پٹھانوں کے رہنما کو

تب آپ نے آمریکہ پر بھروسہ کیا

آج بھی آپ آمریکہ پر بھروسہ کر رہے ہیں

تب بھی آپ نے عوام کو دبانے کی کوشش کی

آج بھی عوام کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے

آج مجھ جیسے نا چیز کو تاریخ اپنے آپ کو دہراتی نظر آ رہی ہے

آپ کو کیوں نہیں

 سیاسی جماعتیں اپنے وعدے پورے کریں

پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے وعدے پورے کریں گی

1. ہاں

2. نہیں

3. میں راے نہیں دینا چاہتا

4. میرے پاس ایک حل ہے

میرا خیال ہے نہیں

کسی نے کہا تھا

اگر ہمیں منزل حاصل کرنی ہے تو ہم ضرور راستہ تلاش کر لیں گے

ورنہ ایک نیا راستہ بنا لیں گے

دوستو میرا مشاہدہ ہے کہ ہم نے کوئی کام کرنا ہوتا ہے

تو ہم کر گذرتے ہیں

لیکن جب نہیں کرنا ہوتا تو ہم شرائط لگا دیتے ہیں

اگر ایسا ہو گا تو ہم کریں گے

کیونکہ جس کام کا انسان کو شوق ہوتا ہے

اسے کسی نہ کسی طریقے سے کر گذرتا ہے

ہماری سیاسی جماعتوں کے لاکھوں نہیں کروڑوں کارکن ہیں

کروڑوں نہیں اربوں کا بجٹ ہے

لیکن کسی غریب کے بچے کو تعلیم تک نہیں دیتے

چند دکھاوے کے ادارے بنا دیتے ہیں

جہاں غریب کا بچہ جانے کا سوچ ہی نہیں سکتا

پاکستان میں تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں

یہ بچے آپ کے متوقع ووٹر ہیں

خدارا ان کو پڑھا دیں