ڈاکٹر امجد ثاقب

آپ حضرات کے مشورہ سے ان کو تحریک بقائے پاکستان کی مجلس شوریٰ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے

تحریک بقاۓ پاکستاں

ایک ایسی جگہ ہے جہاں قومی معاملات میں قومی اتفاق راے قائم کیا جاتا ہے

تحقیقی بیٹھک مطالعہ پاکستان کی طرف سے ایک سوال کیا گیا ہے کہ ایسے 5 مخلص لوگوں کے نام بتائیں جن پر پوری قوم کا اتفاق ہو

ان میں ڈاکٹر امجد ثاقب ہیں

ڈاکٹر امجد ثاقب ایک پاکستانی سماجی کاروباری، انسانی ہمدرد، مصنف اور سابق سرکاری ملازم ہیں۔ انہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جو صفر شرح سود پر مائکرو فنانس کریڈٹ پروگرام چلاتی ہے۔ یہ تنظیم غریب خاندانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔ امجد ثاقب سماجی بھلائی، غربت کے خاتمے، مائیکرو فنانس اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں متعدد پاکستان کے اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں۔ وہ متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہیں جن میں ستارۂ امتیاز پاکستان کا تیسرا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔

پیدائش فیصل آباد

مادر علمی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

ویب سائٹ

https://amjadsaqib.com

امجد ثاقب 1957ء میں پاکستان کے چھوٹے شہر کمالیہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1982ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور جامعہ پنجاب سے پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم پی اے) میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 1995ء میں امریکی یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے ایک ہیوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ بھی حاصل کی۔ 1985ء میں انہوں نے ڈی ایم جی میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے 1998ء میں بطور جی ایم پنجاب رورل سپورٹ پروگرام میں کام کرنا شروع کیا اور اگلے سات سال تک وہاں خدمات انجام دیں۔ کئی سال مختلف عہدوں پر تعینات رہنے کے بعد 2003ء میں انہوں نے سول سروس سے استعفا دے دیا اور اخوت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کرتے رہے۔

اخوت فاؤنڈیشن

2001ء میں قائم کردہ اخوت فاؤنڈیشن پہلی ایسی تنظیم تھی جس نے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔

اعزازات

ڈاکٹر امجد ثاقب کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایشیا کے نوبل پرائز یعنی رامون مگسیسے ایوارڈ سے 2021 میں نوازا گیا

نوبیل امن انعام 2022 کے لیے یورپی ملک مالٹا کے وزیر خارجہ نے نوبیل امن انعام کیلئے ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام غربت کے خاتمے کیلئے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا۔

کتابیں

اخوت کا سفر

4 آدمی

گوتم کے دیس میں

شہر لب دریا

ایک یاد گار مشاعرہ

غربت اور مائیکروکریڈٹ

آپ حضرات کے مشورہ سے ان کو تحریک بقائے پاکستان کی مجلس شوریٰ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے