مطالعہ پاکستان

Pakistan Studies

22

پاکستان میں کاروبار کی اجازت

پاکستان میں کاروبار کی اجازت ہونی چاہیے

1. علم

2. صحت

3. رہائش

4. خوراک

5. عوام کے لیے نقل حمل ٹرانسپورٹ

6. کپڑا

بنیادی ضروریات زندگی کا کاروبار نہیں ہونا چاہیے

کیونکہ کاروباری حضرات کا مقصد پیسے کمانا ہوتا ہے

تو وہ چیز کی قیمت کم کرنے کے لیے اس کے میعار کو گرا دیتے ہیں

چنانچہ ملک پاکستان میں علم، کھانے پینے، صحت، عوامی نقل حمل، رہائش اور ادویات کا میعار گرا دیا گیا ہے

نتیجہ جہاں ترقی یافتہ ممالک میں لوگ 100 سال تک صحت مندانہ زندگی بسر کرتے ہیں

میرے پیارے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ عمر اوسطاً 60 برس رہ گئی ہے

اور 40 سال کے بعد جب کہ انسان کی زندگی کا بہترین وقت شروع ہوتا میرے ملک میں وہ شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرتا ہے

میں کاروبار کے خلاف نہیں

لیکن صحت، عمر، خاندانی خوشحال زندگی کی قیمت پر نہیں

ہم سے کون ہے جو اپنے بچوں کے بچوں اور ان کے بچوں کو دیکھنا نہیں چاہے گا

پاکستان کا کوئی والی وارث

پاکستان کا کوئی والی وارث ہے

1. ہاں

2. نہیں

3. میں رائے نہیں دینا چاہتا

4. میرے پاس ایک حل ہے

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کا کوئی والی وارث نہیں

تعلیم کی صورتحال

پاکستان میں تعلیم کا نظام دنیا میں بدترین سطح پر ہے

دنیا میں سب سے زیادہ اسکول سے محروم بچے پاکستان میں ہیں

صحت کی صورتحال

دنیا میں سب سے زیادہ بچوں کی اموات اور زچگی میں مرنے والی خواتین کی تعداد پاکستان میں ہے

انصاف کی صورتحال

انصاف کا نظام دنیا میں آخری درجوں پر ہے

فیصلے ہی نہیں ہوتے

اگر ہو جائیں تو عمل درآمد نہیں ہوتا

ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال

ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہے

لاہور اور ملتان دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار پاے ہیں

روزگار کی صورتحال

روزگار کی صورتحال سب سے زیادہ خراب پاکستان میں ہے

سو فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں

خوراک کی صورتحال

خوراک کی صورتحال یہ ہے کہ 80 فیصد بچوں کو پیٹ بھر کر مناسب کھانا ہی نہیں مل رہا

پانی کی صورتحال

پانی کی صورتحال یہ ہے کہ 70 فیصد لوگ گندہ اور پاخانہ ملا پانی پینے پر مجبور ہیں

بجلی کی صورتحال

دنیا میں سب سے مہنگی بجلی یہاں دی جا رہی ہے

گرمیوں میں آتی نہیں

گیس کی صورتحال

سردیوں میں نہیں آتی

امن امان کی صورتحال

دنیا کے بیشتر ممالک اپنے شہریوں کو پاکستان میں جانے سے منع کرتے ہیں

آزادی رائے کی صورتحال

یعنی اپنی بات کر سکنے کی اجازت کی صورتحال یہ ہے

کہ ایک جماعت کو اپنے رہنما کا نام بھی لینے کی اجازت نہیں

کیا دنیا ایسے چلتی ہے

پاکستان کے موجودہ حالات کا زمہ دار 

پاکستان کے موجودہ حالات کا زمہ دار کون ہے

میں آپ فوج سیاست دان سرکاری ملازمین عدلیہ امریکہ انڈیا اور کیا نہیں

میرے خیال میں ہم سب زمہ دار ہیں

میری ذات پر تو میرا اختیار ہے باقیوں پر نہیں

میں کیا کر سکتا ہوں

میں بہت کچھ کر سکتا ہوں

اگر میں جھوٹ بولنا شروع کر دوں

پورا تولنا شروع کر دیں

اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کروں

تو میں نے ایک عظیم الشان سلطنت پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے

اس بیج کےپھل میری آنے والی نسلیں کھائیں گی

کیا میں اپنے آنے والی نسلوں کے لیے یہ بیج لگانے کے لیے تیار ہوں