Neurodevelopmental Disorders
نیورو ڈیویلپمینٹل ڈس آرڈرز بچپن میں شروع ہوتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں میں ان کی علامات عمر بھر موجود رہتی ہیں۔ اب یہ کہا جاتا ہے کہ یہ" بیماریاں" نہیں ہیں بلکہ بعض لوگ بعض اعتبار سے دوسرے زیادہ تر لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ اب جو فوکس ہے وہ اس پر نہیں ہے کہ ان کا علاج کر کے ان کو جڑ سے ختم کر دیا جائے کیونکہ ایسا ہو نہیں سکتا۔ اب فوکس اس پہ ہے کہ ان لوگوں کی مخصوص خصوصیات کی وجہ سے انہیں دوسرے لوگوں کے ساتھ اور کام وغیرہ میں جو مشکلات ہوتی ہیں، کس طرح ان کا ماحول تبدیل کر کے اور ان کو مخصوص طرح کی سپورٹ فراہم کر کے ان مشکلا ت کو کم کیا جائے۔
ان ڈس آرڈرز کی مختلف اقسام کے بارے میں مزید معلومات آپ کو ان صفحات پہ ملیں گی۔
آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر Autism Spectrum Disorder