By: Raja Kamran Younus
Date: 30-01-2022
میرا نام فیصل ہے۔میں کراچی سائٹ ایریا میں رہتا ہوں۔میری عمر 20 سال ہے۔میں نے کامرس میں انٹرمیڈیٹ کیا ہے۔مجھے بزنس مین بننے کا شوق ہے. میں فلحال موٹر بائیکس کے بریک شو بنانے کا کام سیکھ رہا ہوں اور مستقبل میں اپنا بزنس کرنا چاہتا ہوں۔بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے نوجوان تعلیم پوری نہیں کرتے۔میں بھی مزید تعلیم حاصل نہیں کرنا چاہتا بس اپنا کاروبار کرنا چاہتا ہوں مجھے travelling اور فوٹو گرافی کا شوق ہے ۔ مجھے نئی گاڑیوں میں سفر کرنے کا شوق ہے۔ مجھے گیمز وغیرہ کھیلنے کا زیادہ شوق نہیں ۔ امیرا ماننا ہے انسان کو جس چیز کا شوق ہو اسے وہی کرنا چاہیے ۔ اپنی life کو enjoy کرنا چاہیے اور اپنے شوق کو ہی اپنا کام بنانا چاہیے۔میں چاہتا ہوں کہ میں ایک کامیاب بزنس مین بنوں اور اپنے والدین کی ساری خواہشیں پوری کروں۔ اپنا بزنس ہمیشہ سے ہی میرا خواب رہا ہے میں اپنے والدین کو وہ سب کچھ دینا چاہتا ہوں جس کی وہ خواہش کریں۔ میری نظر میں ہر انسان کی یہ خواہش ہونی چاہئے اور میں یہ خواہش پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔