Traffic Problems in Karachi
Traffic Problems in Karachi
By Urzam Butt, Shaikh Jareer Haider, Shaz Nawist, Urooj Awan and Maryam Nadeem
28 June, 2022
Mazaar e Quaid - Courtesy: Unsplash.com
روشنیوں کا شہر، کراچی، جو اپنی خوبصورتی کی آپ بولتی مثال ہے. یہاں کی دلنشین عمارتیں اور تفریحی مقامات نہ صرف شہر کے مکینوں، بلکہ ملک بھر اور اس کے باہر کے سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں. کراچی جدت کا شہر ہے، یہ وہ شہر ہے جہاں ملک بھر سے لوگ ذریعہ معاش کے لئے آتے ہیں، اور پھر یہیں کے مکین بن جاتے ہیں.
اور یہی کراچی کی بڑھتی ہوءی آبادی کا سبب بھی ہے. اور اس بڑھتی ہوءی آبادی کے تحت پیش آنے والے مسائل تو بہت سے ہیں، لیکن ایک بہت اہم مسئلہ ٹریفک کا ہے. کراچی کا بڑھتا ہوا ٹریفک عوام کے لئے بہت سی پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے. پاکستان ملک کی 70 فیصد کفالت، شہر کراچی سے ہی ہو رہی ہے، جبکہ اس کا 1 فیصد بھی شہر کی بہتری کے لئے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے.
Bird Eye View of Karachi City - Courtesy: Unsplash.com
کراچی کا موجودہ ٹریفک کا نظام ہو یا پھر یہاں کی سڑکیں دونوں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور عوام کی دشواریوں کی وجہ ہیں۔ ٹریفک کے باعث لوگوں کی ذہنی و جسمانی صحت متاثر ہو رہی ہے. شہریوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی سے گھنٹوں ٹریفک میں گزارنے پڑتے ہیں. اور اس دوران اگر کوء ایمبولینس ٹریفک میں پھس جاتی ہے، تو اس سے انسانی جان بھی خطرے میں مبتلا ہو جاتی ہے.
Traffic Warden on Duty - Courtesy Jareer Haider
Citizens having difficulties due to broken roads - Courtesy Jareer Haider
POV of riding bike on a bumpy road - Courtesy Jareer Haider
کراچی جیسے ترقی یافتہ شہر میں، ٹریفک جام ایک سنگین مسئلہ ہے، جسے اتنی سنجیدگی حاصل نہیں ہے، جتنی ہونی چاہیئے،کیونکہ اس سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر نمٹنا ہوتا ہے. جس سے کام، تعلیم، صحت اور صرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر ہی نہیں، بلکہ ملک کی ترقی پر بھی منفی اثر پڑتا ہے. ایک تحقیق کے مطابق لوگوں میں بڑھتے ہو? سٹریس (stress) اور ڈپریشن (depression) کی وجہ بھی ٹریفک ہی ہے. ماحول میں فضاء اور صوتی آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار بھی ٹریفک میں دھواں اڑاتیں اور ہارن بجاتیں گاڑیاں ہی ہیں.
روز مرہ کی زندگی میں ٹریفک سے دوچار نو جوان عبد الرحمان بھی اس حوالے سے یہ ہی رائے رکھتا ہے کہ ٹریفک کسی ایک طرح سے نہیں بلکہ کئی طریقوں سے ہماری زندگی پر مزر اثرات چھوڑ رہا ہے۔ڈپریشن اور سٹریس جیسی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ، ڈپریشن ہی ہے۔ کچھ منٹوں کا سفر بھی، گھنٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے، ٹریفک کی وجہ سے لوگ جسمانی اور ذہنی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث ڈپریشن ریٹ بڑھ رہا ہے۔
Abdul Rehman, 26 years old boy, talking about difficulties he face on the roads due to traffic - Courtesy Shaz Nawisht.
Pedestrian Bridge View of University Road - Courtesy Jareer Haider.
اور اتنا ہی نہیں، بلکہ اس دھویں میں چھپے ذرات زمین کے گرد گھومتی اوزون کی سطح (ozone layer) کو بھی بد ترین طریقے سے متاثر کر رہی ہے.
Heavy Traffic on I.I Chundigarh Road - Courtesy Jareer Haider
Traffic Jam at Tower - Courtesy Jareer Haider