عورت مارچ

March 8, 2021 سسّی کریم

"عورت مارچ عورتوں کو برائی کی طرف دھکیل دینے والی مارچ ہے - عورت مارچ میں بیہودگی والے پوسٹرز کو ظاہر کیا جاتا ہے - عورت مارچ میں عورتیں اپنی ذاتی عزت کو بھی بھول جاتی ہیں - اور اس طرح سماج کی طرف سے نجانے کتنے برے الفاظ اس مارچ ک لئے استمال کیے جاتے ہیں اور پورے عورت مارچ کو ایک غلط رخ دیا جاتا ہے - شاید اس کی وجہ وہ کچھ پوسٹرز ہی ہیں جن کا ہونا شاید اس مارچ میں انتہائی لازمی نہیں ہے - لیکن پورے عورت مارچ کو غلط بولنا بھی غلط ہے- دنیا کو اس پورے مارچ میں وہ چند پوسٹرز کیوں نظر آتے ہیں ؟ کیوں لوگوں کو عورتوں پہ ہوتا یہ ظلم نظر نہیں آتا ؟ عورت مارچ کے تمام مقاصد کو چھوڑ کر دنیا صرف ان چند پوسٹرز کو اپنے گفتگو میں کیوں شامل کرتی ہیں ؟

کیوں لوگوں کو عورتوں پہ ہوتا ظلم ان پوسٹرز کی طرح نظر نہیں آتا وہ ظلم جو لاکھوں عورتیں ہر دن برداشت کرتی ہیں - اس سماج کو کیوں وہ معصوم بچیاں نظر نہیں آتی جنہیں ہر دن بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا کر مار کر پھینک دیا جاتا ہے - وہ بچیاں یاد نہیں آتی جنہیں کم سن عمر میں شادی نکاح جیسی رسموں میں باندھ دیا جاتا ہے جب انھیں اسکا علم تک نہیں ہوتا - وہ لڑکیاں جو ہر دن گھر سے نکلتی ہیں تو پبلک ہارراسمنٹ کا شکار ہوتی ہیں اور مختلف چیزوں سے ہراساں کی جاتی ہیں ، وہ کسی کو نظر نہیں آتی ؟ وہ لڑکی جس کے امتحان کے دن اسکی شادی کر دی جاتی ہے، اسکی تعلیم اسکے خوابوں کو روند دیا جاتا ہے اور کوئی بولنے والا نہیں ہوتا - وہ عورتیں جو ہر دن اپنے شوہر سے مار کھاتی ہیں ، وہ لڑکی جسکی شادی کے کچھ مہینوں بعد اسکا شوہر بغیر اجازت دوسری بیوی لے آتا ہے ، اس پہ بھی سماج کو کچھ نظر نہیں آتا اور انکی زبان بند رہتی ہے لیکن کھلتی ہے تو صرف عورت مارچ پہ