Solid waste management in Karachi
Solid waste management in Karachi
Documentary by Sumair Abdullah and Usama Soomro
June 1, 2021
کراچی پاکیستان کا وہ واحد شھر ہے جس میں ہر رنگ نسل مسلک سے اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے مگر نہیں بولی جاتی تو صفائی سے متعلق کوئی زبان۔ کراچی کی آبادی دوکروڑسے بھی متجاوز ہے۔ پر کچرابھی تقربٌ باراہزارسے اٹھارا ہزار ٹن سے اوپر کیا جاتا ہے۔
کچرے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سندہ گورنمینٹ کی جانب سے سندہ سالڈ ویسٹ مینیجمینٹ جیسے ادارے کو ۲۰۱۴ میں بنایا گیا ہے۔ مگر پانچ سال گزرنے کے ساتھ ساتھ کچرے کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں۔ ادارے کی جانب سے شھر میں جگہ جگہ کچرے دان تو فراہم کردیئے گئے ہیں، مگر ان میں رکھا کچرا روزانھ کی بنیاد پر نہیں اٹھایا جاتا، اور وہ کچرے دان کے گرد پھیلتا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے شھریوں مین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دنیا کے مختلف علاقوں میں تمام وسیع طر ۵ سے ۷ لینڈ فل سائیٹس بنائے جاتے ہیں، مگر کراچی میں مہز دو ہی لینڈ فل سائیٹس بنائے گئے ہیں، جام شاکرو اور گائن پاس میں شہر بھرکا ۲۵ فیصد کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے، باقی ۷۵ فیصد کچرا گلیوں محلوں، اور سڑکوں پر رہ جاتا ہے۔
سینیئر ڈائریکٹر مسعود عالم کے مطابق کچرے میں مٹیرئل ریساکلنگ نا ہونے کی وجہ سے، سلانہ میونسپل حکومت کو سالانہ دو بلین رپے کا نقصان ہوتا ہے، مگر یہان کچرے میں موجود ریسائکلنگ مٹیرئل کو کباڑ کی دکان پر بیچا جاتا ہے، اور یہیں ان لوگوں کی روزی کا واحد زریعا ہے