عرض ناشر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اس ویب سائٹ کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں انگریزی زبان میں گاوں کی تاریخ اور خدوخال اور چند بزرگ شخصیات پر بحث کی گئ ہے۔ویب سائٹ کا دوسرا حصہ اردو زبان میں ہے۔ اس میں حصول خیروبرکت کیلیے ذکرآل خیرالانام نبینا محمد صل اللہ علیہ و آلہ وبارک و سلم کیا گیا ہے۔تمام معلومات قاضی سلیمان منصورپوری کی تصنیف 'رحمۃ اللعالمین' سے اخذ شدہ ہیں۔حضرت سید عبدالخالق خوارزمی کا شجرہ نسب ،ملک یوسف نقشبندی ولایتی جو دربارعالیہ ولائتیہ غوثیہ چک عبدالخالق کے ارادتمند ہیں، کی کتاب 'شہنشاہ ولایت' سے لیا گیا ہے۔بزرگان دین کے بارے میں جو روایات بیان کی گئ ہیں۔مصنف ان تمام راویان کو جانتا ہے کیونکہ مصنف کا تعلق بھی اسی خانوادے سے ہے۔

مصنف کو اپنے آبائ گھراور گاوں سے دور ہوے عرصہ دراز ہو چکا ہے۔لیکن کوئ دن ایسا نہیں گزرا کہ اپنے گاوں کی یاد نہ ستاتی ہو۔ اپنی گلیاں،کوچے،کھیت کھلیان، بچپن کی دوستیاں اور لڑائیاں، وہ موسم ،وہ سائکل، تانگے یا رکشے کا سفر یا سیر و تفریح کیلیے اپنے دوستوں اور چچا زادوں کے ساتھ مختلف مقامات پر جانا،وہ پتنگ بازی کرنا، کرکٹ،باڑی،پٹھوگرم اور گلی ڈنڈا کھیلنا ،مذہبی تقریبات میلاد شریف،عید،عرس برسی اور محرم میں شامل ہونا،غرضیکہ ہر یاد اس روح بے چین کو کشاں کشاں ماضی کی دنیا میں لے جاتی تھی۔لیکن بیرون ملک میں نئے سر ے سے آباد ہونے کی جدوجہد اور عارضی ملازمتوں کے جھنجھٹ میں ایسا پھنسا کہ واپس گاوں جانا بہت ہی مشکل ہو گیا۔اور یوں یاد ماضی میں ایک دن خیال آیا کہ کیوں نہ ایک ویب سائٹ گاوں کے متعلق بنا دی جائے جس سے نہ صرف میں، بلکہ بہت سارے میرےجیسے غریب الدیار اس کے ذریعے اپنے گاون کا نظارا کر سکیں۔میں نے پوری کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات جو اپنے گاوں کے بارے حاصل ہوئ ہیں انکو دیانت داری سے پیش کر سکوں۔کوئ کمی یا کوتاہی اس ضمن میں ہو گئ ہو تو درگزر فرمائیے گا۔

آپ کا خیر اندیش

سید محمد عثمان ولد پروفیسرمحمد فاروق شاہ

Oakville,ON,Canada

اوک ول،کینیڈا

‏جمعرات‏، 07‏ مئ‏، 2020

‏جمعرات‏، 15‏ رمضان‏، 1441