تعلیم اور شرح خواندگی

چک عبد ا لخالق میں شرح خواندگی سو فیصد کے قریب ہے۔اس کی بنیادی وجہ تعلیم کی طرف لوگوں کا رجحان اور وسائل کی دستیابی ہے۔لوگوں میں اب پرائیویٹ سکولز کا رجحان زیادہ ہے۔تاہم گاوں میں لڑکوں کے لئے ایک مڈل اسکول اور لڑکیوں کے لئے ایک پرائمری اسکول ہے۔ لڑکوں کے مڈل اسکول کی بنیاد ہندوستان میں برٹش حکمرانی کے دوران 1900عیسوی میں رکھی گئی تھی۔ اس اسکول کی تعمیر نو (2001 کے بعد) میں ہوئی تھی اور نام مشہور شاعر سید ضمیر جعفری مرحوم کے نام پر رکھا گیا تھا ۔ ہزاروں طلباء اس اسکول سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور وہ تمام شعبہ ھائے زندگی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایلیمنٹری بورڈ کے امتحان میں بہترین طالب علم کو سید ضمیر جعفری ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔