لطایف قمبر 

The Humor Of Qumber

3


 بچوں کی جرنل نالج

ٹی وی پر خبر چل رہی تھی 


اور ایک خاتون کا چہرا دیکھایا جا رہا تھا


میرے بڑے بیٹے نے میرے چھوٹے بیٹے سے سوال کیا


یار ایک تو پاکستان کی مشہور صحافی مریم نواز ہیں


دوسری کون ہیں


جواب: مائرا خان 

رشتہ

ضرورت رشتہ

ہمارے ہونہار نہایت قابل اور کلچرڈ تہذیب یافتہ بلے کے لیے کسی اچھی فیملی خاندان کی خوب صورت خوب سیرت اور پڑھی لکھی کم سے کم لٹر ٹرینڈ صفائی کا خیال رکھنے والی بلی کا رشتہ درکار ہے شادی دفتر میرج بیورو والوں سے معذرت لڑکی کے والدین خود رابطہ کریں

رابطہ 03071902000 


مشتری

مشتری ہشیار باش


بذریعہ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے

کہ ڈاکٹر قنبر عباس نے نے اپنے بلے سمبا

شناختی کارڈ نمبر 0786 کو

مارکیٹ میں خوردبرد

لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی

اور کمپنی کے معاملات میں خوردبرد کرنے کی وجہ سے


نوکری سے نکال دیا ہے

اور اس کے خلاف تھانہ میں دفعہ 420 ت پ

406 ت پ کے تحت رپورٹ درج کروا دی ہے

لہذا ڈاکڑ قنبر عباس

اس کے کسی بھی طرح کے لین دین کے ذمہ دار نہیں ہوں گے

المشتہر

ڈاکٹر قنبر عباس آئی سرجن 


چیز

عزم بڑی بات ہے عظیم لوگ کرتے ہیں

خوشی بڑی چیز ہے

say Cheese


عاق نامہ

عاق نامہ

میں اپنے حقیقی بلے سنبا کو بوجہ نافرمانی گستاخی اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر اپنی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں ۔ آیندہ میں اور میری تمام اولاد سنبا کے کسی قول و فعل کے زمہ دار نہ ہوں گے ۔ اور کوئی بھی شخص اس سے لین دین کاروباری معاملات اور شادی بیاہ کی صورت میں خود زمہ دار ہو گا

برآے رابطہ 03071902000 


ضرورت رشتہ

ضرورت رشتہ

میرے نکمے ناکارہ کام کا نا کاج کا دشمن اناج کا جیسے بلے کے لیے ایک نکمی ناکارہ کام کی نا کاج کی دشمن اناج کی جیسی بلی کا رشتہ درکار ہے۔

شادی دفتر والوں سے معذرت

والدین خود رابطہ کریں

03071902000