اشعار قمبر

The Poetry Of Qumber

2


چہرا

وہ چہرا

وہ مہتاب چہرا

وہ دل فگار چہرا


وہ چاند چہرا

وہ برسر اقتدار چہرا


وہ نایاب چہرا


وہ دل کی پکار چہرا

وہ خستہ حال چہرا


وہ بلا عنوان چہرا

وہ لہو لہان چہرا


وہ خوشبو دار چہرا

وہ گردو غبار چہرا


وہ جان سے عزیز چہرا

وہ مٹی سے کشید چہرا


وہ خواب چہرا

وہ خیال چہرا


وہ حسرت بھرا چہرا

وہ بھوک ستا چہرا


قید چہرا

مقتول چہرا

مظلوم چہرا


آنسوں میں لپٹا چہرا


کفن پوش چہرا

فراموش چہرا


زرق برق چہرا

گرج چمک چہرا


ترو تازہ چہرا

روشن جہاں آرا چہرا


محلات سے جھانکتا چہرا

کوٹھے سے کھانستا چہرا


غمگین چہرا

دل نشین چہرا


آرزو مند چہرا

سائل چہرا


میرا چہرا

تیرا چہرا 

مسکراہٹیں

بعض مسکراہٹیں قاتل ہیں

بعض رکاوٹیں حائل ہیں


دل کا کیا کروں قنبر

دل کی باتیں رائیل ہیں 


سحر کا انتظار 

رات ہو چکی سحر کا انتظار ہے

وقت سے پہلے مجھے تیرا انتظار ہے


میں مانتا ہوں میری قسمت نہیں تو

دعا پر تو میرا اختیار ہے 


 میرے

سورج چلتا ہے ساتھ میرے

زمین بھی رفیق ہے میری

میری جان تو کہاں ہے

سب ہیں میرے سب نہیں میرے



خیال

رخصت ہوا تیرا خیال

ڈھونڈتا پھرتا ہوں پھر تیرا وصال

ہجر کی رات بہت گہری ہے

دیا جلانے تیرا جمال



 کھیل

کبھی دھوپ کبھی چھاؤں

کبھی ہنسوں کبھی مر جاؤں


یہ زندگی ہے کیا کھیل

یہاں نہ کوئی اپنا نہ کوئی میل