روداد قمبر

 The Story of Qumber

9


 صرف نظر

ذندگی میں ناگوار چیزیں جن کے بارے میں آپ کچھ کر نہیں سکتے صرف نظر ignore کرنے کی کوشش کریں


اپنی زندگی آسان بنایں


ذندگی میں وہ چیزیں جن کے بارے میں آپ کچھ کر سکتے ہیں ضرور کر دیں


دوسروں کی ذندگی آسان بنایں


یاد رکھیں ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے


کوئی عمل کرنے سے پہلے اس کے ردعمل کو برداشت کرنے کا ذہن بنا لیں


اور اللہ سے نیک اعمال کی توفیق مانگا کریں


اور برے اعمال سے بچنے کی توفیق مانگا کریں


لا حَولَ وَلا قُوَّۃَ اِلّا بِاللہ کا مطلب غور سے سمجھیں


و توفیق من جانب اللہ 


بیٹا

پاکستان کا بیٹا


بیٹا آتے ہوے میری دوایاں لیتے آنا

جی امی


سنیے منے کے میمپر اور گروسری بھی ختم ہے

اوکے ڈیئر ڈونٹ وری لیتا آؤں گا


پتر تیرا چاچا بیمار ہے

اگر وقت ملے تو اس کا پتہ کر لینا

جی ابا جی


بھیا میری کتابیں اور کاپیاں ختم ہیں وہ بھی لانی ہے

اچھا میری پیاری بہن


آج تنخواہ ملنی ہے


امی کی دوائیاں 1000 روپے

منے کے پیمپر اور گروسری 5000

بہن کی کتابیں اور کاپیاں 2000

بجلی کا بل 5000

گیس کا بل 600

پانی کا بل

400


پچھلا قرضہ 20000

موڑ سایکل کی قسط 5000

گھر کا کرایہ 20000


کل خرچہ

50000


کل تنخواہ

25000


باقی 25000 قرض کی رقم سے پورے کر لیتا ہوں


میرا پاکستان 


عوام

پاکستان کے عوام


جناب عالی کل میرا بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا

تم نے بل نہیں دیا ہو گا


نہیں سر بل تو میں نے مقررہ تاریخ سے پہلے ادا کر دیا تھا


پھر

سر وہ میٹر ریڈر پیسے مانگ رہا تھا


پھر

سر میں نے جب بل دے دیا تو میٹر ریڈر کو پیسے کیوں دوں


استقبالیہ والا اسے سر سے پاؤں تک غور سے دیکھتا ہے


تم کون ہو

سر میں پاکستان کا شہری ہوں


اچھا تمھارا کسی پارٹی سے تعلق ہے

نہیں سر


اچھا کسی مسلک سے

نہیں سر


کسی بااثر بندے سے کوئی تعلق

نہیں سر


اچھا کچھ پیسے ہیں تمھارے پاس


نہیں سر مہینے کے شروع میں بلوں کی ادائیگی کے بعد جیب خالی ہو جاتی ہے


باقی مہینہ کیسے گزارتے ہو

سر اللہ نے کچھ اچھے دوست دیے ہیں

وہ مدد کر دیتے ہیں


لیکن میں بھیک نہیں مانگتا


ہر مہینے کے شروع میں جب تنخواہ آتی ہے تو قرض کی ساری رقم لوٹا دیتا ہوں


استقبالیہ والا سوچ میں پڑ جاتا ہے


ایک مفت مشورہ ہے


اگر مان لو


جی سر حکم فرمائیں


دیکھو کہیں میرا نام نہ لینا


میں خود ملازم آدمی ہوں


اگر میری شکایت ہو گئ تو میرے بچے بھوکے مر جایں گے


میٹر ریڈر کو پیسے دے دو



لباس

لباس


مرد عورت کا لباس


عورت مرد کا لباس


جانتے ہو لباس کیا ہوتا ہے


وہ چیزیں جو آپ لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتے

لباس میں چھپا لیتے ہو


جب ایک عورت اپنے مرد کی برائی کرتی ہے


تو وہ اس کا لباس اتار دیتی ہے


اور جب ایک مرد اپنی عورت کی برائی کرتا ہے


تو وہ اس کا لباس اتار دیتا ہے



حکمران

پاکستان کا حکمران


آج تک ہمارے گھر کبھی بجلی نہیں گئ

سر عوام کے گھروں میں روزانہ گھنٹوں بجلی جاتی ہے


آج تک ہم کبھی بھوکے نہیں سویے

سر عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں


یار اس دفعہ امریکہ سے کمر کا درد چیک کرائیں گے

سر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں


یار وہ میں سوچ رہا تھا کہ اس دفعہ پیسے آئے تو فلاں جگہ ایک رقبہ ہی خرید لیں

سر عوام کے پاس ایک جھونپڑی ڈالنے کے پیسے بھی نہیں ہیں


یار ایک بتا لیڈر تو ہے کہ میں

نہیں سر لیڈر تو آپ ہی ہیں


اگر میں بھی تیری طرح سوچتا تو پاکستان کا حکمران نہ بنتا



بھاگنا

بھاگنا ضروری نہیں


کبھی گر بھی پڑو گے


چلتے رہنا اصل ہے


جو انسان چلتا رہتا ہے


کبھی نا کبھی منزل پا لیتا ہے


ہمت ہارنے والا شخص کبھی منزل پر نہیں پہنچتا