روداد قمبر
The Story of Qumber
3
3
یار پاکستان کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے
یار مدد تو کرنا چاہتے ہیں پر حکمران اچھے نہیں
کیوں کیا ہوا
یار جو مدد کرتے ہیں وہ باہر ملکوں میں اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیتے ہیں
پھر کیا کریں
کچھ نہیں بس دعا کریں
اللہ اس ملک کو ایک اچھا لیڈر دے دے
آمین
آمین
جناب میں نے اپنے بچے کو مدرسے میں داخل کرانا ہے
کیوں
جناب یہ پڑھائی میں کمزور ہے
پھر آپ اسے کھیلوں میں ڈال دیں
نہیں جناب جسمانی طور بھی کمزور ہے
مولوی بنا کر کیا کریں گے
جناب دو وقت کی روٹی مل جاے گی اسے
جناب کوئی ملازمت مل جآے گی
نہیں
جناب صفائی کے لیے کوئی بندہ چاہیئے ہو تو بتا دیں
تم کیا کرتے ہو
جی میں صفائی کا کام کرتا ہو
اچھا چوڑا ہو
جی
کریسچن
جی
سنو
یہ تم نے کیا لکھ دیا
کیا لکھ دیا
ان کے خلاف نہیں لکھنا تھا
کن کے خلاف
جن کے خلاف کوئی نہیں لکھتا
کن کے خلاف کوئی نہیں لکھتا
میرا مرنے کا ابھی ارادہ نہیں
کیوں ان کے خلاف کوئی کیوں نہیں لکھتا
اگر کوئی ان کے خلاف لکھے تو وہ اٹھا کر لے جاتے ہیں
پھر کیا ہوتا ہے
پھر اس کا کبھی پتہ نہیں چلتا
پھر کیا ہوتا ہے
پھر وہ اسے مار دیتے ہیں
بس
نہیں بس نہیں
تڑپا تڑپا کر مارتے ہیں
بس
نہیں
بس نہیں
تم کیوں
مرنا چاہتے ہو
میں ذندہ ہی کب ہوں
اگر آپ ایک کرپٹ بدعنوان سسٹم نظام میں رہتے ہوے اس کے خلاف نہیں بول رہے
تو آپ بھی اتنے ہی بڑے مجرم ہیں
جتنا اس نظام کو چلانے والا
خوش آمدید مصائب
تو میرا وہ بھائی ہے جو انبیاء کے ساتھ رہا
خوش آمدید
موت
تو میرا وہ دوست ہے جو مجھے میرے محبوب سے ملائے گا
خوش آمدید
زندگی
میں تیری عزت کرتا ہوں کہ تو نے مجھے وہ جگہ دی جہاں بیٹھ کر میں اپنے رب کا امتحان دے سکوں اور اس کے ہاں ایک مقام حاصل کر سکوں