روداد قمبر

      The Story Of Qumber

10


 بیٹی

پاکستان کی بیٹی


سنو بھاگ چلتے ہیں

نہیں میں نہیں بھاگ سکتی


کیوں کیا تم مجھ سے پیار کرتی ہو

ہاں پیار تو میں تم سے ہی کرتی ہوں


پھر بھاگ چلتے ہیں

نہیں میں بھاگ نہیں سکتی


کیا میں تمہیں اچھا نہیں لگتا

نہیں اچھے تو تم مجھے لگتے ہو


پھر بھاگ چلتے ہیں

نہیں میں بھاگ نہیں سکتی


دیکھو میں نے تمھارے لیے اپنے گھر والوں کو چھوڑ دیا ہے

ہاں تم نے ایسا کیا ہے


پھر بھاگ چلتے ہیں

نہیں میں بھاگ نہیں سکتی


تمھارے والدین کبھی ہماری شادی نہیں ہونے دیں گے

ہاں یہ بات میں جانتی ہوں


پھر بھاگ چلتے ہیں

نہیں میں بھاگ نہیں سکتی


تمھارے بغیر میں مر جاؤں گا

میں بھی تمھارے بغیر مر جاؤں گی 


 بہو 

پاکستان کی بہو 

آج میری رخصتی ہے

سب گھر والے بہت خوش ہیں

میں بھی بہت خوش ہوں

ایک نیا گھر ملنے والا ہے

نئے لوگ

نئی باتیں

سب کچھ نیا ہو گا


زندگی پہلے سے بہتر ہو گی

نا امی کی ڈانٹ نا ابو کی سختی

سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ہے


دروازہ کھلتا ہے

دلہا اندر داخل ہوتا ہے


سنو

جی

آج ہماری شادی کا پہلا دن ہے

آج میں آپ سے کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں

تاکہ آنے والے دنوں میں کوئی مسلہ نہ ہو

آپ میری بات سن رہی ہو نا

جی جی


دیکھو امی ذرا سخت ہیں

بلاوجہ بھی کبھی ڈانٹ دیتی ہیں

بوڑھی ہو گئی ہیں

انھیں اپنے اوپر اختیار نہیں رہتا

کبھی کبھی تو غصہ میں آ کر مار پیٹ بھی کر دیتی ہیں

تم برداشت کر لینا


کرو گی نا

جی

اچھا ابو بلڈ پریشر کے مریض ہیں

غصہ بہت کرتے ہیں

ذرا ذرا سی بات پر ڈانٹ دیتے ہیں

بوڑھے ہو گئے ہیں

انھیں اپنے اوپر اختیار نہیں رہتا

تم برداشت کر لینا


کرو گی نا


جی


اچھا ایک بڑی بہن ہیں میری کبھی کبھی ملنے آتی ہیں

ان کو کو ہم نے بڑے نازونام سے پالا ہے

جب وہ گھر آتی ہیں تو پھر ان کی مرضی چلتی ہے

ہم سب کو ان کی ماننی ہوتی ہے

تم بھی مان جانا


جی


اچھا آخری بات

میں بہت پریشان ہوں امی نے شادی پر جو خرچہ کیا ہے وہ قرض لے کر کیا ہے اگر تم برا نہ مانو تو شادی پر جو تمہیں ہم نے زیور ڈالا ہے

وہ بیچ کر ہم قرض ادا کر دیں



ظلم 

آپ جانتے ہیں


 جب انسان ظلم کے خلاف کھڑا ہو جاتا ہے


تو اس کے پیچھے کون ہوتا ہے


اللہ



مشکل حالات

مشکل حالات نے کچھ اچھے دوست جہاں دیے


وہاں کچھ برے دوستوں سے نجات بھی دی


آپ جانتے ہیں برا دوست کون ہوتا ہے


جو مشکل میں ساتھ چھوڑ دے


میں جب کسی کو اپنی دوستوں کی فہرست سے نکالتا کرتا ہوں تو اس کا نام نہیں مٹاتا تا کہ یاد رہے کب کس نے ساتھ چھوڑا


جب آپ زبردستی اپنی بات منواتے ہیں تو وقتی طور پر آپ جیت جاتے ہیں


لیکن ساری عمر کے لیے ایک انسان کو ہار جاتے ہیں 


 شخص

ایک بدکردار شخص


 برے حالات میں اور بگڑ جاتا ہے


ایک نیک کردار شخص برے حالات میں اور سنور جاتا ہے



 وقت

ہم لوگ بڑے خوش قسمت ہیں 


ہمیں ایسے وقت میں دیا جلانے بھیجا گیا جب اندھیرا بہت گہرا ہو گیا تھا