روداد قمبر

 The Story of Qumber

15


ظلم

ظلم کیا ہے


یہ ہے کہ میں نے اپنی روٹی بھی کھا لی اور آپ کی بھی


حیوانیت کیا ہے

یہ ہے کہ میں نے اپنی روٹی کھائی آپ نے اپنی


انسانیت کیا ہے

یہ ہے کہ میں نے دو روٹیاں پکائیں ایک خود کھائی اور ایک آپ کو کھلائ


اور اسلام کیا ہے

یہ ہے کہ میرے پاس ایک ہی روٹی تھی وہ بھی آپ کو دے دی اور خود بھوکا سویا 

Mint


حوصلہ 

حوصلہ افزائی 


کے لئے بھی حوصلہ چاہیے


 خوبصورت

جب انسان اندر سے خوبصورت ہو جاتا ہے


 تو ساری کائنات خوبصورت لگنے لگتی ہے

اور جب انسان اندر سے بدصورت ہو جاتا ہے تو ساری کائنات بدصورت لگنے لگتی ہے 

Lemon Peel


بیوقوف دوست

بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن کیوں بہتر ہے


بیوقوف دوست آپ کو بچانے کے لیے اپنی بیوقوفی سے مروا دے گا اور عقل مند دشمن عزیت تو دے گا پر مرنے نہیں دے گا کونکہ اپ ہی تو اس کے خون کو گرم کرنے کا بہانا ہیں 


 رنگ

سفید رنگ


 نے کالے رنگ کو دھتکار دیا یہ سوچے بغیر کہ اسے عزت کالے رنگ نے دی تھی 


نیکی کر دریا میں ڈال 

آپ جانتے ہیں

نیکی کر دریا میں ڈال کا کیا مطلب ہے


آپ نے کسی کے ساتھ نیکی کی اور پھر ایسے بھول گئے کہ خود کو بھی یاد نہ رہا

اور اگر کسی نے آپ کے ساتھ زیادتی کی پھر آپ نے اس کو معاف کر دیا اور پھر ایسے بھول گئے کہ خو د کو بھی یاد نہ رہا

جو چیز دریا میں ڈال دی جاتی ہے پھر کسی کو دوبارہ ملتی ہی نہیں اپنے آپ کو بھی نہیں اگر دوبارہ مل گئ تو اپ نے اپنی نیکی ضائع کر دی