روداد قمبر

 The Story of Qumber

14


 نفرت 

تم نفرت کرنے سے باز نہیں آتے

ہم محبت کرنے سے کیسے باز آئیں



بڑا دل

جب انسان دل بڑا کرتا ہے


 تو یہ اتنا بڑا ہوجاتا ہے کہ ساری کائنات اس میں آ جاتی ہے اور جب انسان دل چھوٹا کرتا ہے تو یہ اتنا چھوٹا ہو جاتا ہے کہ اس کو اپنے لئے بھی اس میں جگہ نہیں ملتی


حل 

ہم مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں، ان کی اطلاع دینے میں نہیں۔


اس لیے جب مجھے ایشو کی رپورٹ کرنی ہوتی ہے تو میں اپنے آپ کو ایک ناکامی کے طور پر دیکھتا ہوں جو میں کسی بھی صورت میں نہیں چاہتا۔


 قبضہ

ہم ساری دنیا پر قبضہ تو کرنا چاہتے ہیں


 پر خدمت کسی کی نہیں کرنا چاہتے

ہم جسموں پر تو قبضہ کرنا چاہتے ہیں پر دل نہیں جیتنا چاہتے 


عینک

عینک لگایا کرو

میں نہیں چاہتا کہ تمھارے آنسو ڈر شرافت پریشانی خوف الجھاؤ لوگ دیکھیں

یہ صرف تم نے اللہ کو دکھانے ہیں 


انا الحق

وہ وقت یاد ہے 

جب تو کچھ بھی نہ تھا جب تجھے کوئ جانتا بھی نہیں تھا جب تو بلکل اکیلا تھا پھر تجھ پر اللہ کا فضل ہوا اور تو بہت سے لوگ اور نعمتوں میں سردار بن گیا پھر تو نے کہا

انا الحق خدا تو میں ہوں