روداد قمبر

 The Story of Qumber

5


 بہو

پاکستان کی بہو


میں آبائی گاؤں جا رہا تھا


سڑک پر ایک بوڑھی اماں سر پر گٹھا اٹھائے جا رہی تھی


میں اس کا چہرا نہیں دیکھ سکا


کیونکہ گٹھا چاروں طرف سے اس کے اردگرد جھکا ہوا تھا


میں نے کہا اماں جی اسلام علیکم


وہ کہنے لگی واعلیکم السلام بیٹا


میں نے پوچھا اماں جی آپ بھی اسی گاؤں کی ہیں


وہ بولی ہاں پتر میں بھی اسی گاؤں کی بہو ہوں


میں پاکپتن سے آئی تھی


تب سے یہیں ہوں


اس گاؤں میں جو لوگ ہیں میرے دیور جیٹھ

چاچے تائے ہیں


اب میں اس گاؤں کی بہو جو ہوں تو یہی میرے رشتے دار ہیں


اماں باتیں کر رہی تھیں


کہ میرے ذہن میں چند جملے گونجے


زہر لگتی ہے مجھے تمہاری ماں


زہر لگتی ہے مجھے تمہاری بیوی


زہر لگتا ہے مجھے تمہارا بھائی


پھر اچانک اماں بولی کہ بیٹا تو کون ہے


میں اپنے ذہریلے خیالات سے واپس آ گیا


وہی گاؤں وہی گاؤں کی بہو


میرا پاکستان



 فرد

پاکستان کا فرد


میرے آبائی گاوں میں بچے کے جنازے پر ایک بزرگ نے مجھے روک لیا


کہنے لگے بیٹا تم چوہدری انور کے بیٹے ہو


میں نے عرض کیا جی ہاں


وہ مجھ سے میرے خاندان کے بارے میں باتیں کرتے رہے


واپسی پر فرمانے لگے


بیٹا تم ہمارے خاندان کے فرد ہو


میں سوچ میں پڑ گیا


میں نے کہا


بابا جی



20

 سال اوکاڑہ میں رہا


20 

سال لاہور


لیکن یہ بات کسی نے نہیں کہی


درخت جب تک اپنی جڑ سے جڑا رہتا ہے


مضبوط رہتا ہے


جب درخت اپنی جڑ سے الگ ہو جاتا ہے


تو بے قیمت ہو جاتا ہے


 بنی آدم

پاکستان کا بنی آدم

بنی آدم


یعنی اولاد آدم


یعنی میں آدم علیہ السلام کی اولاد ہوں

ہاں


یعنی میں اماں حوا کی اولاد ہوں

ہاں


لیکن آدم علیہ السلام تو نبی تھے

ہاں


تو کیا میرا باپ ایک نبی تھا

نہیں


لیکن آپ نے ابھی خود ہی فرمایا کہ میں اولاد آدم ہوں

ہاں


تو اس سے ثابت ہوا کہ میرے اندر ایک نبی کا خون ہے

نہیں


لیکن آپ نے ابھی خود ہی فرمایا کہ میں اولاد آدم ہوں

ہاں 


اچھے


بہت آسان ہے کہ دینا

آپ مجھے اچھے نہیں لگتے


بہت مشکل ہے کہنا کہ

آپ مجھے اچھے لگتے ہیں


انکار کرنے کے لیے صرف غصہ چاہیے

قبول کرنے کے لیے کردار چاہیے


 جنت

میں کبھی اس دنیا کو جنت نہیں بنا سکوں گا


بیٹیوں کی گھر سے روانگی

والدین کی جدائی

کیا کم قیامت ہے 



3 الارم


میری ذندگی میں 3 الارم


1. اللہ آپ ٹھیک ہیں

میں ٹھیک ہوں

صبح 3 بجے


2. شکریہ اللہ

صبح 7 بجے


3 معافی میرے اللہ

رات 10 بجے


کیا آپ کی ذندگی میں بھی کوئی الارم ہے