روداد قمبر 

 The Story of Qumber

4

 پٹائی 

میں چھوٹا تھا تو اکثر ان باتوں پر پٹائی ہوتی تھی 

 

بیٹا یہ آپ کی اچھی آنٹی ہیں 

لیکن امی کل تو آپ کہ رہی تھی کہ آنٹی بلکل اچھی نہیں 

 

ماں کل سکول سے چھٹی کر لوں میں سبق یاد نہیں کر سکا 

کر لو 

بیٹا اسکول جانا ہے اٹھو 

نہیں ماں میں اسکول نہیں جاؤں گا  

آپ نے ہی تو کہا تھا اسکول نا جانا 

 

جب بڑا ہوا اس بات پر  

سر مریض کا سامان بچ گیا ہے 

واپس کر دوں 

 

سر مریض پوری طرح سن anesthetize نہیں ہوا ابھی آپریشن نہ کریں 

 

سر سرنج تبدیل کر لیں مریض کو نئی سرنج سے انجیکشن لگایں 

زیست

زیست کا مطلب حیات ہے 

حیات کا مطلب ذندگی 

 

ذندگی کتنی ہے 

60 سال 

60ہزار سال 

یا اس سے بھی ذیادہ 

 

جب سے انسان پیدا ہوا ہے زیست کا سفر جاری ہے 

اس سفر میں اس نے کی قسم کے زمانے دیکھے 

ارواح کا زمانہ 

جنت کا ذمانہ 

کچھ وقت ماں کے پیٹ میں 

پھر اس زمین پر 

پھر عالم ارواح 

پھر جنت  

 پھر کہیں اور 

وقت اور ذمانہ بدلتا رہے گا 

نہیں بدلے گا  

تو انسان 

 

قرآن میں الفاظ ہیں 

خالِدِینَ فِیھا اَبَداً  

اسی میں ہمیشہ رہیں گے 

مشکل

انسان کی ذندگی میں دو لمحات مشکل ہوتے ہیں 

 

ایک جب ساری دنیا اس کے خلاف ہو جاتی ہے 

اور ایک 

جب ساری دنیا اس کے ساتھ ہوتی ہے 

 

ساری دنیا جب خلاف ہو جاے تب تو مشکل سمجھ میں آتی ہے 

 

لیکن ساری دنیا جب ساتھ ہو جاے تب کیا مشکل ہے 

 

تب یہ مشکل ہوتی ہے کہ انسان انسان ہی رہے 

خدا  نہ بنے 

 

خدای اللہ کو ذیب دیتی ہے 

انسان کو نہیں  

 

جاری ہے 

۔۔۔ 


استاد کی عزت


جو قومیں استاد کی عزت کرتی ہیں وہی علم فنون اور

 دنیا میں ترقی کرتی ہیں 

 

آج ایک دلچسپ واقع پیش آیا 

ایک مریض نے معاینہ۔کرانے کے بعد ایک سوال کیا 

ڈاکٹر صاحب آپ بڑی نشست۔پر کیوں نہیں بیٹھے 

 

میں نے بتایا 

کہ یہ۔میرے استاد کی کرسی ہے 

اگرچہ انھوں نے مجھے۔بیٹھنے۔کی اجازت دے رکھی ہے۔ 

لیکن ادب کی وجہ سے میں یہ جسارت۔نہیں کر سکتا 

 

آپ حیران ہوں گے اقوام مغرب کی ترقی کا سب سے بڑا سبب استاد جی اور علم کی عزت کرنا ہے 

آپ حیران ہوں گے اگر کبھی استاد کمرہ عدالت میں پیش ہو تو جج اور تمام لوگ عدالت میں کھڑے ہو جاتے ہیں کہ ایک استاد تشریف لائے ہیں 

 

ایک مشہور یونیورسٹی کے سامنے سڑک پر سے جب استاد گزرتا تھا تو ملکہ بھی گاڑی روک لیتی تھی  


جھوٹ

میں اللہ سے بہت عرصہ کہتا رہا 


کہ اللہ مجھے تجھ سے محبت ہے لیکن یہ جھوٹ ہے اور یہ بات میں بھی جانتا ہوں اور تو بھی جانتا ہے تو میرےجھوٹ کو سچ کر دے کیوں کہ مجھے اپنے دل پر اختیار پر نہیں 


 شکایت

میں نے زندگی میں کبھی کسی کی شکایت نہیں لگائی


جب وہ میری شکایت لگاتا تھا تب یہ بھی نہی کہا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے


یہ سوچ کر کہ اگر آج وہ جھوٹا ہو گیا تو اس کی عزت نہیں رہے گی