روداد قمبر

 The Story of Qumber

13


واپسی

واپسی کا سفر آسان ہو مشکل نہیں

تیرے دل میں میری جگہ ہو مشکل نہیں


پاکستان ترقی کرے گا مشکل نہیں

ایک دن ہمارا ہو گا نام مشکل نہیں



 دعا کریں

کیا آپ چاہتے ہیں روزانہ ایک سو افراد آپ کے لیے دعا کریں


اسلام علیکم


اس کا مطلب ہے آپ سلامت رہیں


آپ جانتے ہیں یہ دعا صرف آپ دوسرے کو نہیں دیتے بلکہ جب آپ سلام کرتے ہیں تو وہ جواب میں کہتا ہے


وعلیکم اسلام


یعنی آپ بھی سلامت رہیں


کیا آپ چاہتے ہیں کہ روزانہ 1 سو افراد جن میں بچے بوڑھے عورتیں کمزور اولیاء اللہ اور اللہ کے محبوب بندے آپ کے لیے دعا کریں


آسان ہے مشکل نہیں


ہر ایک کو سلام کریں چاہے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں


 پہلوان 

زندگی پلٹنے والی کہانی


آج پہلوان نے اپنی زندگی کا بڑا مذیدار واقعہ سنایا


کہنے لگا سر جب میں نے کشتی شروع کی تو لگا تار 21 مقابلے جیتے


میں مقابلہ جیت کر گھر آ کر سو جاتا ورزش بھی نہیں ذیادہ کرتا تھا


اگلا مقابلہ ہار گیا بہت دکھ ہوا گھر آ کر بڑے بھائی کے آگے رو پڑا کہ یہ کیا ہوا میں کیوں ہار گیا


بڑے بھائی پرانے پہلوان تھے کہنے لگے پہلوان آج تم ہارے نہیں جیت گیے ہو


میں نے کہا وہ کیسے


کہنے لگے وقت بتاے گا


تم ایسا کرو پہلوانی چھوڑ دو کیونکہ تم ایک مقابلہ ہار گئے ہو


مجھے بھائی کی بات عجیب لگی


خیر میں ساری رات سوچتا رہا اور صبح نئے عزم کے ساتھ ورزش شروع کی اور اگلے دو ہفتے دن رات ایک کر دیا


دوبارہ اکھاڑے میں گیا اس پہلوان کو مقابلے کے لیے للکارا اور پہلے ہی داؤ میں اٹھا کر نیچے گرا دیا


آپ بھی جب کبھی ہار جایں تو پہلوان کے بڑے بھائی کی بات یاد کر لینا


پہلوان تم ہارے نہیں آج تم جیتے ہو



اچھی شروعات

لوگ سوچتے ہیں کہ وہ اچھی شروعات کریں گے۔


مجھے یقین ہے کہ آپ کو بہرحال شروع کرنا چاہئے، یہ ایک دن اچھا ہو جائے گا


صرف ایک خواب پورا نہیں ہوتا جو آپ شروع نہیں کرتے


مشکل

آپ کے لیے ہر کام تب تک مشکل ہوتا ہے جب تک آپ کر نہیں لیتے


جب کر لیتے ہیں تو آسان ہو جاتا ہے


آپ جو بھی کام یا سفر شروع کرتے ہیں وہ شروع میں مشکل ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اس میں آسانی آتی جاتی ہے


اگر آپ کس بھی منزل پر پہنچنا چاہتے ہیں تو چلنا شروع کر دیں ہر اٹھایا جانے والا قدم آپ کو آپ کی منزل سے قریب ہی کرے گا 


 دل نہ ٹوٹے

جب تک دل نہ ٹوٹے


 تم دنیا کو نہیں توڑ سکو گے