روداد قمبر

      The Story Of Qumber

11


سکرپٹ 

سکرپٹ اللہ لکھتا ہے


ایکٹنگ تم نے کر کے دیکھانی ہے



 امتحان

زندگی آسان نہیں

یہ ایک امتحان ہے

ہر امتحان آپ کے لیے نیا انعام لاتا ہے

ہر انعام ایک نیا امتحان لے کر آتا ہے

ایک اور امتحان کی تیاری کرو

ایک اور انعام کی تیاری کرو



ساتھ

جب آپ میرے ساتھ ہیں


تو میں ہر نمرود فرعون سے لڑنے کے لیے تیار ہوں


جب آپ میرے ساتھ نہیں


تو اپنی ذات سے بھی لڑتے وقت ڈر لگتا ہے



حاجات

انسان کی حاجات میں سب سے اہم چیز کیا ہے


روٹی

نہیں

پانی

نہیں

زمین

نہیں

اولاد نہیں

گھر

بال بچے

نہیں


کیونکہ مرتے ہی یہ سب ضروریات ختم ہو جائیں گی 


مسلمان

آپ کون

جی میں مسلمان


نہیں کونسے مسلمان

جی بس مسلمان


نہیں نہیں صحیح صحیح بتایں کونسے مسلمان

نہیں جی بس مسلمان


بھئی سیدھی طرح بتاؤں تم سنی ہو یا شعیہ


اگر میں کہوں سنی

پھر تو تم کافر ہو


اگر میں کہوں شعیہ

پھر بھی کافر


پھر آپ مجھے کافر کیوں بنانا چاہتے ہیں 

ہم

اپنا گھر اپنی گاڑی

اپنی زمین اپنا آسمان

اپنا ملک

اپنی قوم

اپنی نسل۔ اپنے لوگ

اپنی چاہیتیں

اپنی خواہشیں

اپنی ضرورت

اپنا رسول

اپنا اللہ

کیا یہ سب کچھ ہم سب کا نہیں ہو سکتا