ونڈوز میں اردو کا استعمال
How To Write in Urdu on windows
اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر پر اسی طرح اردو میں کام کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس طرح کہ انگلش میں کام کرتے ہیں۔ ورڈ اور ایکسل ڈاکومنٹ اردو میں تیار کیجئیے یا گوگل میں اردو لکھ کر اردو صفحات تلاش کریں
ان پیج نے اردو کمپوزنگ کی دنیا میں کافی عرصہ راج کیا ہے اور یہ یقینی طور پر اردو ٹائپیسٹ حضرات کا اولین انتخاب ہے۔مگر اس میں ایک قباحت یہ ہے کہ اگر آپ کسی اور کو 'ان پیج' کی فائل پھیجیں تو اس شخص کو وہ فائل پڑھنے کے لئیے 'ان پیج' انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ یا اگر آپکا دوست 'ان پیج' حاصل کرنے میں ناکام رہے تو اس کی درخواست پر آپ اسکو تصویر کی صورت میں وہ فائل بھیجتے ہیں جو ہمارے لیے تو خاصہ تکلیف دہ کام ہے۔
یونی کوڈ کی ایجاد نے اس خامی پر قابو پا لیا ہے۔ اب اردو متن کو تصویر کی صورت ویب سائیٹس پر لگانے کی بجائے کسی بھی انگلش ویب سائٹ کی طرح ٹیکسٹ کے طور پر لکھا جا سکتا ہے۔ یونی کوڈ بنیادی طور پر ایک اینکوڈینگ سیسٹم ہے جو کہ دنیا کی تمام زبانوں کا آپس میں رابطہ ممکن بناتا ہے۔ یہ اپتدائی طور پر کئ زبانوں میں لکھے ہوئی دستاویزات کے لیے بنایا گیا تھا۔
ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز ۲۰۰۰ میں ہونی کوڈز سپورٹ حاصل ہے جبکہ ونڈوز ۹۸ ہا ونڈوز می کے لئیے 'تھرڈ پارٹی سوفٹ وئیر' جیسے 'یونی پیڈ' وغیرہ اسعتمال کرنا پڑتے ہیں۔
ان پیج استعمال کرنے والے تقریباَ سبھی حضرات کی بورڈ لے آؤٹ میں 'فونیٹک' کو پسند کرتے ہیں۔ وجہ اسکا سیکھنا بے حد آسان ہے۔ اس لے آؤٹ میں اردو ک حروف تہجی انگریزی حروف کی مناسبت سے ترتیب دئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی اور آفس ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ کا اعلان تو کر رکھا ہے مگر اصل میں وہ صرف اس ڈیفالٹ کی بورڈ لے آؤٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں جو حال ہی میں حکومت پاکستان نے برسوں سے استعمال ہونے والے تمام کی بورڈ لے آؤٹس کو نطر انداز کر کے منظور کیا ہے۔
یقینی طور پر فونیٹک کی بورڈ استعمال کرنے والے حضرات اس سے بد دل ہوں گے مگر خوش قسمتی سے لاہور کے ایک ادارے 'سینٹر فار ریسرچ اِن اردو لینگویج پروسیسنگ' نے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ تیار کیا ہے جسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔ یعنی اب آپ ونڈوز کے کسی بھی پروگرام میں اردو فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھ سکتے ہیں۔ فونیٹک کی بورڈ کا ڈاؤن لوڈ لنک اس مضمون کے آخر میں دیا گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ ڈیفالٹ طور پر Ms Sans Serif and Tahomaمیں اردو کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اگر آپ مزید اردو فونٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس مضمون کے آخر میں دئیے گئے لنک سے مزید اردو فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
'ونڈوز ایکس پی' یا 'ونڈوز ۲۰۰۰' میں اردو پہلے سے انسٹال نہیں ہوتی لہذا آپکو ان ونڈوز میں اردو اسعتمال کرنے کے لیئے پہلے اردو کی انسٹالیشن کرنا ہوگی۔
اردو سپورٹ انسٹال کرنے کا طریقہ:
ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن کے لئیے سب سے پہلے my computer’' کے آئیکون پر کلک کیجئیے۔ پھر 'کنٹرول پینل' کے آئیکون پر کلک کیجئیے۔ 'کنٹرول پینل' میں 'ریجنل اینڈ لینگویج' پر کلک کیجئیے۔ اور وہاں 'ریجنل اینڈ لینگویج آپشن' پر کلک کیجئیے۔ اب 'لینگویجز' ٹیب کو منتخب کریں اور وہاں
Install files for complex script and right to left languages (including Thai)
کے چیک باکس کو منتخب کر لیں اور 'اپلائی' کر دیں۔ چند ہی منٹوں میں انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔
گر کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو جائے تو دوبارہ اسی 'ریجنل اینڈ لینگویج آپشن' تک آئیں اور دوبارہ 'لینگویجز' ٹیب کو منتخب کریں اور Details کے بٹن پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس سامنے آ جائے گا اس باکس میں add کے بٹن پر کلک کیجئے اور 'ان پٹ لینگویج' میں اردو سلیکٹ کر لیجئیے اور 'کی بورڈ لے آؤٹ' میں 'فونیٹک' منتخب کر لیجئیے
تمام باکسز کو ok کر دیں۔ لیجئیے ونڈوز ایکس پی میں آپ نے کامیابی کے ساتھ اردو اور فونیٹک کی بورڈ انسٹال اور کنفیگر کر لیا ہے۔ اب اگر آپ نے سب کچھ صیح طریقے سے کیا ہے تو یقینن آپکے کمپیوٹر کے کلاک کے پاس لینگویج بار نمودار ہو چکی ہوگی۔ یا تو ماؤس کے ذریعے اردو اور انگلش کے مابین سوئچ کیجئیے یا پھر left alt + shift کا استعمال کیجئیے۔
تاہم اگر آپ فونیٹک کی بورڈ کنفیگر نہیں کرنا چاہتے تو ونڈوز کی بورڈ کو استعمال کرنا بھی زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آپ اگر یہ یاد نہیں رکھ پاتے کہ کون سی کی کہاں پر ہے تو ونڈو ایکس پی میں ہر وقت سکرین پر کی بورڈ رکھنے کی سہولت میسر ہے۔ آپ ماؤس کے ذریعے سے اس کی بورڈ کو آپریٹ کر سکتے ہیں
آن سکرین کی بورڈ کے لیے ونڈوز ایکس پی میں انتہائی بائیں طرف نیچے کی جانب واقع "سٹارٹ" کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد ایکسسریز، ایکسیسیبلٹی اور آن سکرین کی بورڈ پر کلک کرنے سے ایک کی بورڈ ظاہر ہو جائے گا۔ اگر آپ اس وقت انگلش موڈ میں ہیں تو یہ انگلش میں ہو گا، اردو لکھتے وقت خودبخود اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔ مدد کے لیے یہ تصویر ملاحضہ فرمائیے
اب اس طرح کا کی بورڈ سکرین پر ظاہر ہو جانا چاہئے۔ کوئی حرف لکھنے کے لیے متعلقہ کی کو ماؤس کے ذریعے کلک کریں۔ اس سکرین میں چند حروف جیسے خ، چ، گ وغیرہ نظر نہیں آ رہے۔ ان کو لکھنے کے لیے "شفٹ" کی کو کلک کریں
ونڈوز ۲۰۰۰ میں اردو کی انسٹالیشن کے لئیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔
ونڈوز ۲۰۰۰ میں اردو کی انسٹالیشن کافی پیچیدہ کام ہے اور اس دوران آپ کی ونڈوز کی رجسٹری میں ردوبدل کی جاتی ہے۔ اس لئیے بہتر ہے کہ آپ اپنی ونڈوز رجسٹری بیک اپ کر لیں۔ رجسٹری بیک اپ کے لئے مکمل طریقہ کار کا لنک مضمون کے آخر میں دیا گیا ہے۔
نیچے دئیے گئے لنکس سے دونوں فائلز اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اور انکو اپنے کمپیوٹر میں windows/system32 نامی ڈائیریکٹری میں محفوظ کر لیں۔ضرورت پڑے تو زپ کی ہوئی فائل کو ان زپ کر دیں۔
File 1: http://download.microsoft.com/download/c/2/0/c2082895-11ba-4603-988a-b63d25fe26cf/kbdurdu.zip
File 2: http://www.microsoft.com/middleeast/Arabicdev/Urdu/urdu.reg
urdu.reg پر ڈبل کلک کریں۔ اس طرح ونڈوز کی رجسٹری میں نئی اینٹریز شامل ہو جائے گی ۔ ونڈوز کی رجسٹری میں اینٹریز شامل کرنے کے بعد اپنے کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں۔کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اور لینگویج آپشنز کو کھولیں۔ لینگویج سیٹینگز میں عربی کے سامنے چیک باکس پر کلک کر کے اسے منتخب کر لیں۔اپلائی کروا کر اپنا کمپیوٹر ری سٹارٹ کر لیں۔
دوبارہ ریجنل اور لینگویج آپشنز کو کھولیں۔ لوکل لوکیشن میں اردو کو منتخب کریں اور سیٹ ڈیفالٹ کے باکس میں سے سلیکٹ سیسٹم لوکل کے خانے میں اردو منتخب کریں
اب آپ اپنے ونڈوز ۲۰۰۰ کی انسٹالیشن والے کمپیوٹر پر اردو میں کام کرنے کے لئیے تیار ہیں۔
Web Links
Center for Research in Urdu Language Processing (CRULP) www.crulp.org
Concept Software (InPage) www.concept-software.com
More Urdu Fonts Download (Direct Link) http://www.sovereign-renditions.info/download/urdu/compact/CompactUrduFonts.msi
Phonetic Keyboard from CRULP http://www.crulp.org/windowsphonetickb.html
Unipad for windows 98 http://www.unipad.org/
Microsoft’s support for Pakistani languages http://download.microsoft.com/download/1/4/2/142aef9f-1a74-4a24-b1f4-782d48d41a6d/Pa
بشکریہ اردو ٹیک ڈاٹ کام
http://www.urdutech.com/help/urdu/install-urdu-support.html