اردو انگریزی لغت
سٹار ڈکشنری انٹر نیٹ پر مفت میں دستیاب اوپن سورس ڈکشنری ہے. یہ لینکس اور ونڈوز دونوں قسم کے آپریٹنگ سسٹمز کے لئے قابل استعمال ہے۔ یہ پروگرام جنرل ڈکشنری انٹرفیس ہے جسے کام کرنے کے لیے ایک ورڈ لسٹ یا ڈکشنری فائل (ٹیکسٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر دنیا کی بڑی زبانوں کی ورڈ لسٹ باآسانی اور مفت دستیاب ہیں۔ یعنی آپ کو ہر زبان کے لیے علیحدہ سافٹ وئیر کی ضرورت نہیں۔ تاہم اردو کے لیے ابھی تک ایسی کوئی الفاظ معانی والی فائل نہیں بنائی گئی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم نے انگلش الفاظ اور ان کے اردو مطالب پر مشتمل ورڈ لسٹ تیار کی ہے جسے سٹار ڈکشنری یا اس جیسے دوسرے پروگرامز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت مزید زبانوں کی ڈکشنریاں بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں۔
اہم خصوصیات
ماؤس کرسر کے نیچے گزرنے والے تمام الفاظ کا فوری ترجمہ۔ اور بار بار ٹائیپنگ کرنے سے نجات
سوالاکھ سے زائد ذخیرہ الفاظ جو دستیاب اردو ڈکشنریز سے کئی گنا زیادہ ہے
مزید لغات شامل کرنے کی سہولت (جیسے عربی، چینی، جرمن، انگلش اور ہندی وغیرہ)
ذہین سرچ انجن جو کئی طریقوں سے الفاظ تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر کسی لفظ کے پورے سپیلنگ نہ یاد ہوں تو بھی * اور / کا استعمال کر کے معانی تلاش کئیے جا سکتے ہیں
کی بورڈ شارٹ کٹس
یونی کوڈ اردو ٹیکسٹ جسے باآسانی دوسرے پروگراموں میں کاپی کیا جا سکتا ہے
ڈکشنری مینیجمنٹ کے ذریعے مرضی کی ڈکشنری فعال یا غیر فعال بنایا جا سکتا ہے
انسٹالیشن:
stardict-3.0.2.exeاس صفحے کے آخری حصے میں جا کر فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ بہتر ہو گا کہ انسٹالیشن کی آپشن تبدیل نہ کریں۔
AbuBakar's EnglUrdu Dictionary.rar فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کو WinRar کی مدد سے اس فولڈر میں کھول لیں
C:\Program Files\StarDict\dic\
مزید لنکس:
سٹار ڈکسنری پروجیکٹ کا صفحہ http://stardict.sourceforge.net/
آن لائن انگلش اردو ڈکشنری : http://urduenglishdictionary.org/
وسیم صدیقی صاحب کی اولین یونیکوڈ اردو انگلش ڈکشنری: http://biphost.spray.se/tracker/dict/
ڈکشنری کے متعلق سورس کوڈ اور انسٹالیشن فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے http://code.google.com/p/stardictproject/downloads/list
مزید زبانوں کی ڈکشنریاں حاصل کرنے کے لیے http://www.stardict.org/ اس لنک پر آپ ہر ڈکشنری کے لیئے اپنی مطلوبہ دو زبانیں منتخب کرنے کے بعد اردو کی طرح کی زپ فائلیں حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید سہولت یہ بھی ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک سے آٹھ تک ڈکشنریاں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
کلین ٹچ نے میرے علم کے مطابق اولین جامع انگلش اردو ڈکشنری ریلیز کی۔ ان کی ڈکشنری اس لنک سے حاصل کی جا سکتی ہےhttp://www.cleantouch.com.pk/EnglishtoUrduDictionary.htm
تمام ڈکشنری فائلز: http://stardict.sourceforge.net/Dictionaries_Quick.php
ڈکشنری فارمیٹ گروپ /آن لائن بین الاقوامی ڈکشنری: http://www.dict.org/bin/Dict
شکریہ برائے ڈکشنری ذخیرہ الفاظ:
جناب وسیم صدیقی صاحب اور اردو انگلش ڈکشنری آرگنائزیشن
نوٹ: یہ ڈکشنری محض نیک نیتی کے جزبہ کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔امید ہے کہ اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا تاہم دوسری صورت میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔ سافٹ وئیر کے متعلق کوئی تجویز یا اسی طرح الفاظ کے مطالب میں کوئی غلطی محسوس ہو تم براہ مہربانی مجھے اس سے ضرور آگاہ کریں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔
اللہ رب العزت ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے
ڈاؤن لوڈ :
stardict-3.0.1.exe - اس فائل کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کے بعد انسٹال کریں۔