سلمان تاثیر نے 22 نومبر 2010 کو دنیا نیوز کے پروگرام "ٹونائیٹ ود نجم سیٹھی (آج رات نجم سیٹھی کے ساتھ)" میں گفتگو کرتے ہوئے ہذیان بکا اور قانون تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے نااعوذ باللہ کالا قانون کہہ ڈالا۔ سامنے ویڈیو میں 8 منٹ 45 سیکنڈ پر اس کے مندرجہ ذیل الفاظ موجود ہیں۔
"بات یہ ہے کہ ہم ایک واضح طور پر ایک پیغام دینا چاہتے ہیں اور وہ پیغام یہ ہے کہ اس طرح ایک بے بس غریب خاتون کو اس طرح اس کالے قوانین کے تحت ان کو نشانہ بنا کہ ان کو موت کی سزا سنانا جو ہے یہ توہمیں پاکستان تو کیا باہر کے ملکوں میں ہمارا مذاق بن گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں بھی مذاق بن رہا ہے۔"