چھ واٹ آڈیو پاور ایمپلی فائر
خصوصیات
سٹیریو سسٹم
چھ واٹ فی چینل پاور آؤٹ پٹ
20 ڈی بی فکس گین
پاور سپلائی رینج: 5۔9 وولٹ تا 18 وولٹ سپلائی وولٹیج
پروجیکٹ کی عملی تشکیل
یہ پی سی بی میرا اپنا ڈیزائن کردہ ہے اور اسے کاپر کلیڈ شیٹ پر "ٹونر ٹرانسفر" کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے اتارا گیا۔
میں نے اس سرکٹ کو ساٹھ واٹ کے سپیکر کے ساتھ چیک کیا جس میں آواز خاصی بلند سنائی دی۔تاہم سپلائی کے طور پر لیپ ٹاپ کا چارجر استعمال کر
رہا تھا۔ جس کی وجہ سے آواز میں ایک مسلسل ہم موجود تھی۔ تاہم بریڈ بورڈ پر اسی سرکٹ میں سے بالکل صاف آواز آ رہی تھی۔
پی سی بی کی سولڈرنگ اتنی اچھی نہیں رہی۔ وزنی پاور سپلائی کیپیسٹر کو تبدیل کرنے کے دوران سرکٹ بورڈ کی پتری دائیں طرف اوپر کی جانب سے اکھڑ گئی۔ اس کا حل ایک نئی تار جوڑ کر کیا گیا۔ پی سی بی پر سولڈرنگ کرنے سے پہلے میں نے کاويے کی مدد سے سولڈر کو تمام ٹریکس پر اچھی طرح پھیلا دیا تھا۔ جس کا مقصد اس زنگ کی تہہ سے بچنا تھا جو کچھ عرصہ کے بعد کاپر ٹریکس کی شکل بگاڑ دیتا ہے۔ تاہم یہ اضافی سولڈر ٹانکے لگانے کے دوران مسائل پیدا کرتا رہا کیونکہ سولڈر پرزے کی ٹانگ سے چپکنے کی بجائے تیزی سے آگے پیچھے پھسل جاتا تھا۔