انگلش - اردو  لغت برائے کمپیوٹر

اس لغت کو انسٹال کرنے کے لیۓ دو چیزیں اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ  کرنا ہوں گی۔

1) سٹار ڈکشنری ایگزی فائل

2) اردو - انگریزی ذخیرہ الفاظ

سٹار ڈکشنری اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اس کو کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں

(نوٹ: مشکلات سے بچنے کے لیے ایڈمینسٹریٹر کے اکاؤنٹ سے انسٹال کریں)

اب اسی صفحے کے ساتھ لف کی گئي رار فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کو سٹار ڈکشنری کی ہوم ڈائرکٹری کے اندر موجود "ڈکٹ" کے فولڈر میں ون رار  سافٹ وئیر کے ذریعے ان زپ کر لیں۔ اب ڈکشنری کو رن کریں تو اس میں اردو معانی نظر آنے چاہئیں۔ کیونکہ یہ ڈکشنری چینی دوستوں نے بنائی ہے اس لیے چینی زبان بھی آ رہی ہو گي ۔ چینی ڈکشنری کو "مینیج ڈکشنری" کے بٹن سے ختم کر دیں۔ اگر آپ ماؤس کی حرکت کے ساتھ ساتھ الفاظ کا ترجمہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ڈکشنری ونڈو کے انتہائی بائیں جانب نیچے والے کونے کو ٹک کر دیں۔

اگر آپ نے انسٹال کرتے وقت اس کی فولڈر آپشن تبدیل نہیں کی تو اس فولڈر میں تین فائلیں نظر آنی چاہیئیں

C:\Program Files\StarDict\dic\mabs_urdudict

اگر آپ کو ڈکشنری انسٹال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تو اس ای میل ایڈریس پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں