لب پہ آتی ہے دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری

زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری

 دُور دنيا کا مرے دم سے اندھيرا ہو جائے

ہر جگہ ميرے چمکنے سے اُجالا ہو جائے

 ہو مرے دم سے يونہی ميرے وطن کی زينت

جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت

 زندگی ہو مری پروانے کی صورت يا رب

علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب

 ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا

دردمندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا

 مرے اللہ! برائی سے بچانا مُجھ کو

نيک جو راہ ہو اسی رہ پہ چلانا مجھ کو

دعا مومن کا ہتھیار ہے

اللہ سے جو بھی مانگو عافیت سے مانگو

ترجمعہ دعا ابو دردا: اے اللہ! تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تو ہی عرش عظیم کا رب ہے۔ جو کچھ اللہ نے چاہا ہے وہ ہو چکا ہے اور جو اس نے نہیں چاہا ہے وہ ضرور نہیں ہو گا۔ اللہ کی مدد کے بغیر ہم اپنے آپ کو کسی برائی سے نہیں بچا سکتے اور نہ ہی ہم نیکی اور بھلائی کو روک سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور بے شک اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔ اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنی برائی سے اور ان تمام جانداروں کے شر سے جن پر تو کا غلبہ ہے۔ بے شک میرا رب سیدھی راہ پر ہے۔

اے اللہ ہمیں دنیا میں بھی بہترین کامیابی عطا فرما

اور آخرت میں بھی بہترین کامیابی عطا فرما