Post date: Feb 13, 2016 10:49:23 AM
اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر پہلی وحی ’’إقرأ‘‘ نازل کرکے تعلیم و تعلم کی اہمیت و ضرورت سے انسان کو آگاہ کیا، جسے آپﷺ نے اپنی امت کو پڑھ کر سنانے کے ساتھ ’’طلب العلم فریضۃ‘‘ کہہ کر اس کی فرضیت سے امت کو روشناس کرایا، تعلیم وتعلم کے متعلق اللہ اور اس کے رسول کے ان دونوں فرمودات کا موازنہ کسی بھی بڑے سے بڑے ماہر تعلیم اور اسکےنظریات سے نہیں کیا جاسکتا ، یہی وجہ ہے کہ دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ اسلام نے حصول تعلیم پر جس قدر مضبوطی کے ساتھ زور دیا ہے اگر مسلمان اسے عملی جامہ پہنانے کے لئےتیار ہوجائیں تو جس طرح مسلمانوں نے ابتدائی چند صدیوں میں دنیا کی امامت کی تھی پھراس امامت کے عہدہ جلیلہ پر واپس آسکتے ہیں۔