Post date: Feb 22, 2016 7:38:23 AM
دنیا کی ترقی میں پہیہ کی ایجاد کاکلیدی کردار ہے۔ اگر یہ منظر عام پر نہ آتا تو مہینوں کا سفر آج بھی مہینوں میں ہی طے ہوتا اور مشینوں کی دن رات برپا رہنے والی گھن گرج سے کان نا آشنا ہی ہوتے، لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت کہ انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے عقل سے نوازا کہ اسے بروئے کار لائے اور ایسے ایسے کام کرے کہ لوگوں کی زندگی سہولیات سے مزین ہو جائے۔
سماج میں علم کی اپنی اہمیت ہے، علم کو انسان کی تیسری آنکھ بھی کہا جاتا ہے۔ مختلف مذاہب میں علم کی اہمیت وافادیت مختلف لحاظ سے بیان کی گئی ہے۔ اسلام میں بھی علم کے حصول پر بہت زور دیا گیا ہے، بلکہ اسے فرض قرار دیا گیا ہے۔ مختلف مخلوقات پر انسان کی فضیلت اور برتری کی وجہ بھی علم ہی ہے، گویا انسان کو انسان بنانے والی چیز علم ہی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو علم کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے۔