جوائننگ کے فورأ بعد ٹریننگ شروع ہو جاتی ہے . اپنے ٹریننگ سینٹر کا پتہ کریں اور وہاں جا کر اپنی رجسٹریشن کروائیں. رجسٹریشن کے کیۓ مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس کی ضرورت ہے.
1- Registration form
2- Photo copy of orders
3- Photo copy of Joining Report
4- Photo copy of CNIC
رجسٹریشن فارم وہ خود آپکو دیں گے. اس کو مکمل کر کے اور مندرجہ بالا ڈاکومنٹس ساتھ اٹیچ کر کے ان کو ہی جمع کروا دیں
روزانہ دو وقت حاضری لگا ئیں ایک ماہ میں آپ تین یا چار چھٹیاں کر سکتے ہیں لیکن اگر کسی کام کی وجہ سے آپ کو مزید چھٹیاں چاہیۓ تو ٹریننگ ہیڈ سے اجازت لے سکتے ہیں. ٹریننگ میں آپکی حاضری بہت معنی رکھتی ہے اس لیۓ اس میں کوتاہی نہ کریں
اگر آپکا ٹریننگ سینٹر گھر سے کافی دور ہے اور کوئی اور ٹریننگ سینٹر آپکو قریب پڑتا ہے تو متعلقہ ہیڈز سے مل کر تبدیل کروا سکتے ہیں
:ٹیسٹ
پوری ٹریننگ کے دوران تین ٹیسٹ ہوتے ہیں
1- Pre-Test
2- Mid-Test
3- Post Test
تینوں ٹیسٹ تقریبأ ایک جیسے ہوتے ہیں (کورس ایک ہی ہوتا ہے سوال نہیں) صرف یہ چیک کیا جاتا ہے کہ ٹریننگ میں آپ نے کچھ سیکھا بھی ہے یا نہیں
ٹریننگ کے آخری دن ٹریننگ مکمل کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے جو کہ ایک سادہ سے صفحہ پر پرنٹ ہوتا ہے.
Relative Test for training and certificate are attached below.