سکول میں جوائننگ کے بعد جب آپ نے اپنی سیلری جاری کروانی ہو تو اس کے لیۓ سب سے پہلے ہماری ڈگریوں کی ویریفیکیشن ہوتی ہے. یہ ویریفیکیشن ہم نے خود نہیں کروانی. ہم نے صرف ویریفیکیشن فیس ادا کرنی ہے اور اسکی رسیدیں محکمے کو جمع کروانی ہیں محکمہ خود ہی ان کو فارورڈ کر کے ویریفیکیشن کرواۓ گا . جتنی بھی ڈگریز ہیں جن کی بنیاد پہ آپ نے اپلائی کیا ہے ان سب کی متعلقہ انسٹیٹوٹ سے چالان فارم حاصل کریں اور بینک میں اسکی فیس ادا کر کے رسیدیں , ڈگریز کی فوٹو کاپی , شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی, اور دو تصویروں کے ساتھ ڈپٹی آفس جمع کروا دیں. جن کی پوسٹنگ ہائی سکول ہوئی ہے وہ اپنے سکول کے کلرک کو جمع کروائیں.
مختلف انسٹیٹوٹ کی ویریفیکیشن فیس مندرجہ ذیل ہیں
(for year 2018):میٹرک اور انٹرمیڈیٹ
لاہور , بہاولپور بورڈ. Rs. 550
گجرانوالہ , ساہیوال, ملتان بورڈ Rs.1000
راولپنڈی بورڈ Rs. 570
سرگودھا بورڈ Rs. 750
فیصل آباد Rs. 800
ڈی جی خان بورڈ Rs. 1600
فیڈرل بورڈ Rs. 300
: گریجوایشن
Rs. 1525/- پنجاب یونیورسٹی لاہور
Rs. 600/- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
Rs. 1700/- سرگودھا یونیورسٹی
Rs. 1000/- بہاؤدین زکریا یونیورسٹی
Rs.1030/- ایجوکیشن یونیورسٹی
Rs.2000/- ایگری یونیورسٹی فیصل آباد
Rs. 1200/- یونیورسٹی آف لاہور
Rs. 1000/- نمل یونیورسٹی
Rs. 600/- جی سی یو فیصل آباد
Rs.500/- ورچوئل یونیورسٹی
Rs. 500/- گومل یونیورسٹی
Rs.1300/- کامسیٹس لاہور
Rs. 1500/- کامسیٹس اسلام آباد
Rs. 500/- یو ای ٹی لاہور
Rs. 1000/- قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد
Rs.2000/- نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد
Rs. 2380/- یو واز لاہور
ہر انسٹیٹیوٹ کے متعلقہ چالان فارم اس کی ویب سائٹ پر موجود ہیں