اگر آپ سیلیکٹ ہو گئے تو آپ کو بذریعہ میسج یا کال اطلاع دے دی جاۓ گی اور تاریخ اور پتہ بھی بتایا جاۓ گا جس وقت آپ اپنے آرڈرز لے سکتے ہیں. یاد رکھیں دس دن کے اندر اندر آرڈرز لینے ہوتے ہیں ورنہ وہ اگلے امیدوار کو کال کر لیں گے
تمام اوریجنل ڈاکومنٹس,بیان حلفی کے ساتھ ایک لفافےمیں رکھیں
تمام ڈاکومنٹس کی ایک کاپی, بیان حلفی کی کاپی کے ساتھ ایک الگ فائل میں رکھیں
اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں جا کر لائن میں لگ جائیں ..آپکی باری آنے پر آپکے ڈاکومنٹس چیک کئے جائیں گے اور آرڈرز پہ سائن کروا کے واپس اپنے پاس ہی رکھ لیں گے.
بی ایس.آنرز والے اپنی ڈی ایم سی ضرور ساتھ لائیں.ورنہ ایک اور چکر لگ سکتا ہے
شناختی کارڈ اور اوریجنل ڈاکومنٹس بھی وہ اپنے پاس رکھ لیں گے تا کہ متعلقہ اداروں سے تصدیق کروا سکیں .اس لیۓ اپبے پاس فوٹو کاپی ضرور رکھیں
اس کے بعد آپکی فائل ایک اور کمرے میں بھیج دی جائے گی..وہاں بھی اپنی باری آنے پہ آرڈرز پہ مہریں لگیں گی اور آرڈرز آپکو دے دیئے جائیں گے.......لیکن ابھی خوش ھونے کی ضرورت نہیں ھے...ابھی ایک اور لمبی لائن باقی ہے.. جو آرڈرز آپکو ملے ہیں ان کی تقریبا" 6 کاپیز ( یا جتنی وہ کہیں گے) کروا کے ایک اور کمرے میں اپنے آرڈرز کی ساری کاپیز پہ ڈسپیچ نمبر لگوائیں..جس کے بعد ایک کاپی آپکو دے کر اور ٹریننگ کی اطلاع بذریعہ میسج کا کہہ کر آپکو گھر بھیج دیا جائے گا.
😀انتباہ : گھر جاتے ھوئے مٹھائی کا ڈبہ لیجانا مت بھولیئے گا
:نوٹ
والوں سے بیان حلفی نہیں لیا گیا Bps-16
Download affidavit statement from below and print it on affidavit of Rs. 50/- as shown in affidavit sample.