آرڈرز ملتے ہی سب سے پہلے جوائننگ دیں کیونکہ جب سینیورٹی لسٹ بنتی ہے اور آپکی سروس کاؤنٹ کی جاتی ہے تو جوائننگ کی تاریخ, قبل از دوپہر یا بعد از دوپہر سے بھی فرق پڑتا ہے.
جن کی جاب ہائی سکول میں ہوئی ہے وہ تو سیدھا اپنے سکول جائیں ان کا سارا کام سکول کا کلرک ہی کرے گا اور جن کی جاب پرائمری یا مڈل سکول میں ہوئی ہے وہ سیدھا اپنی تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفس جائیں وہاں جا کر ایک درخواست اور حاضری/فراغت رپورٹ کی 6 عدد فوٹو کاپیاں ان کو جمع کروائیں.
یہ سب جمع کرنے کے بعد کلرک آپکو ایک اجازت نامہ دے گا. وہ اجازت نامہ لے کر آپ اپنے سکول کے ہیڈ کے پاس جائیں اور اس سے دستخط, ڈاک نمبر وغیرہ لگوا کر واپس ڈپٹی آفس جا کر جمع کروا دیں
یہ کام آپ ایک یا دو دن میں کر لیں کیونکہ ساتھ ہی آپکی ٹریننگ شروع ہو چکی ہو گی.
درخوست اور حاضری/فراغت رپورٹ کس طرح لکھنی ہے اس کے لیۓ نیچے دی گئی فائلز ڈاؤن لوڈ کریں